تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی گونج، اسرائیلی جارحیت عالمی امن کے لیے خطرہ قرار

by ویب ڈیسک
جون 14, 2025
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی گونج، اسرائیلی جارحیت عالمی امن کے لیے خطرہ قرار
Share on FacebookShare on Twitter

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جمعہ کے روز طلب کیا گیا، جس میں پاکستان، چین اور روس کی حمایت سے ایران کی درخواست پر اسرائیلی حملوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں جوہری سلامتی، عالمی قوانین کی خلاف ورزی، اور علاقائی امن کے بگڑتے خطرات کو شدت سے محسوس کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اسرائیل کے ایران کی جوہری و عسکری تنصیبات پر حملے کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا:

"یہ حملے غیر قانونی، بلا جواز اور عالمی امن کے منافی ہیں۔ پاکستان، ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔”

Pakistan strongly condemns unjustified and illegitimate aggression by Israel against the Islamic Republic of Iran. Pakistan stands in resolute solidarity with the brotherly people of Iran. We offer our sympathies and condolences on the loss of life and damages due to these… pic.twitter.com/gAyoVJPqgv

— Permanent Mission of Pakistan to the UN (@PakistanUN_NY) June 13, 2025

اقوامِ متحدہ کے جوہری ادارے IAEA کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ:

"جوہری تنصیبات پر حملے ناقابلِ قبول ہیں۔ ان کے نتائج ناقابلِ تلافی ہو سکتے ہیں۔”

انہوں نے پیشکش کی کہ ان کا ادارہ ایک غیر جانب دار پلیٹ فارم فراہم کرنے کو تیار ہے، جہاں حقائق پر مبنی بات چیت کے ذریعے تصادم کے بجائے تکنیکی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے اقوامِ متحدہ پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں فوری کارروائی کرے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور خطے کو جنگ کی لپیٹ میں آنے سے بچایا جا سکے۔ اقوامِ متحدہ کی سیاسی امور کی سربراہ روز میری ڈیکارلو نے کہا کہ حملوں کے فوری اثرات پہلے ہی سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل اور ایران دونوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی تاکہ خطے کو بڑے پیمانے کی جنگ سے بچایا جا سکے۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کا عمل ان حملوں کے بعد تعطل کا شکار ہو چکا ہے، کیونکہ ایران نے تازہ حالات کے بعد شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ایران کے اقوامِ متحدہ میں مندوب امیر سعید ایراوانی نے واشنگٹن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا:

"امریکا، اسرائیل کی اس جارحیت میں براہِ راست شریک ہے۔ یہ حملے امریکی حمایت کے بغیر ممکن نہ تھے۔”

انہوں نے خبردار کیا کہ جو ممالک اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں، انہیں ان جرائم کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی نمائندے نے ایرانی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ:

"واشنگٹن ان حملوں میں براہِ راست ملوث نہیں۔ ایران کو چاہیے کہ وہ جوہری مذاکرات کی راہ ترک نہ کرے۔”

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو تنبیہ کی کہ:

"اگر ایران اس تنازعے کو بڑھاتا ہے، تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔”

ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پوری قوت سے اٹھائے گا اور مطالبہ کرے گا کہ ان اقدامات میں ملوث فریقین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Previous Post

"وعدۂ صادق 3” – ایران کا اسرائیل پر فیصلہ کن وار، تل ابیب لرز اُٹھا

Next Post

باجوڑ : وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ حملہ

Next Post
باجوڑ : وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ حملہ

باجوڑ : وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ حملہ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist