تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارت کو بڑا جھٹکا، آئی پی ایل غیر معینہ مدت کیلئے معطل

by ویب ڈیسک
مئی 9, 2025
بھارت کو بڑا جھٹکا، آئی پی ایل  غیر معینہ مدت کیلئے معطل
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاک بھارت کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے اضافے کے باعث انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بی سی سی آئی نے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ اس فیصلے کا اعلان اس وقت ہوا جب دہلی کیپٹلز اور پنجاب کنگز کے درمیان گزشتہ روز دھرمشالا میں منعقدہ میچ کو حفاظتی مسائل کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ دھرمشالا پٹھان کوٹ سے صرف 10 کلومیٹر کی فاصلے پر واقع ہے، جہاں فضائی حملے کے انتباہات جاری کیے گئے تھے، جس کے بعد بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ بی سی سی آئی کے ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ "ہم نے آئی پی ایل کو غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کھلاڑیوں کی سلامتی ہماری ترجیحات میں نمایاں  ہے، اس لیے ہم نے اس وقت ٹورنامنٹ کو روکنے کا فیصلہ کیا، اس وقت قومی مفاد سب سے اہم ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقررہ وقت کے بعد دھرمشالا میں ہونے والے میچ کو بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا اور اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس بند کر دی گئیں تھیں۔ ابتدائی طور پر فلڈ لائٹس کی بندش کو تکنیکی خرابی سمجھا گیا تھا، لیکن بعد میں کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو فضائی حملے کے خطرات کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جس کی وجہ سے صورتحال تیزی سے بگڑ گئی۔ ایک کھلاڑی نے ‘انڈین ایکسپریس’ کو بتایا کہ دونوں ٹیموں میں خوف تھا اور غیر ملکی کھلاڑی خاص طور پر اپنی حفاظت کے بارے میں فکر مند تھے۔ آسٹریلوی میڈیا نے بھی اس صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ان کے کھلاڑیوں نے سیکیورٹی خدشات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، اور بعض نے فوری طور پر وطن واپس جانے کی خواہش ظاہر کی۔ ذرائع کے مطابق، غیر ملکی کھلاڑیوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور وہ مسلسل اپنی حکومتوں اور ایجنٹس سے رابطے میں ہیں۔

Previous Post

پاک فوج کی شاندار کارروائیاں: بھارت کے 77 ڈرونز تباہ

Next Post

بھارت کے رافیل طیارے گرنے پر چینی گلوکاروں کی طنزیہ ویڈیو وائرل

Next Post
بھارت کے رافیل طیارے گرنے پر چینی گلوکاروں کی طنزیہ ویڈیو وائرل

بھارت کے رافیل طیارے گرنے پر چینی گلوکاروں کی طنزیہ ویڈیو وائرل

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist