ملائیشیا نے بچوں کو سوشل میڈیا کے نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔ ملائیشین کمیونیکیشن منسٹر کے مطابق اگلے سال سے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ نئے قواعد کا اطلاق اگلے برس سے ہوگا اور تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ان قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ 8 کروڑ سے زائد صارفین رکھنے والے پلیٹ فارمز کے لیے لائسنس لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس، اسپین، اٹلی، یونان اور ڈنمارک میں بھی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فیصلہ زیرِ غور ہے۔








Discussion about this post