سعودی عرب میں جدہ کے قریب سمندری انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہوگئی ہے۔
پی ٹی سی ایل گروپ کے ترجمان کے مطابق خرابی کے باعث SMW4 اور IMEWE کی بینڈوڈتھ محدود ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کو مصروف اوقات میں انٹرنیٹ سروس میں سست روی اور معیار میں کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔
پی ٹی سی ایل کا مؤقف
ترجمان نے کہا کہ:
-
ہمارے بین الاقوامی شراکت دار ادارے اس خرابی کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
-
پی ٹی سی ایل کی مقامی ٹیمیں صارفین پر اثرات کم سے کم رکھنے کے لیے متبادل بینڈوڈتھ فراہم کر رہی ہیں۔
-
مصروف ترین اوقات میں معمولی سست روی کا امکان ہے، تاہم متبادل ذرائع کے ذریعے صورتحال بہتر بنانے کی کوشش جاری ہے۔
صارفین سے اپیل
ترجمان نے صارفین کے صبر و تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ خرابی عارضی ہے اور جلد ہی انٹرنیٹ سروسز معمول پر آجائیں گی۔







Discussion about this post