تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارتی خاتون ریسلر کا فیڈریشن صدر پر جنسی ہراسانی کا الزام

by ویب ڈیسک
جنوری 19, 2023
بھارتی خاتون ریسلر کا فیڈریشن صدر پر جنسی ہراسانی کا الزام
Share on FacebookShare on Twitter

شہرت یافتہ بھارتی ریسلر ونیش پھوگٹ نے الزام لگایا ہے کہ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن نے انہیں جنسی ہراسانی کا شکار کیا۔ پھوگٹ نے خواتین اور مرد ریسلرز کے ساتھ دہلی میں ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے خلاف بھرپور احتجاج بھی کیا۔ خاتون ریسلر کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی مرحلے پر اب پیچھے نہیں ہٹنے والیں کیونکہ وہ اب حقوق کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ یاد رہے کہ ونیش پھوگٹ کا شمار بھارت کی کامیاب ترین ریسلر میں ہوتا ہے جو بھارت کے لیے درجن سے زیادہ تمغے حاصل کرچکی ہیں۔

بشکریہ سوشل میڈیا

ان کے مطابق صدر برج بھوشن شرن کہتے ہیں کہ خواتین ریسلرز مقابلہ کرنے سے ڈرتی ہیں۔ یہاں تک کھوٹا سکہ بھی کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے۔ پھوگٹ کا دعویٰ ہے کہ انہیں مجبور کیا گیا کہ وہ ٹرائل میں حصہ لیں۔ ۔ خواتین ریسلرز کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ فیڈریشن سے جڑی شخصیات کو کھیل کا علم بھی نہیں لیکن وہ اپنے فیصلے تھونپتے چلے جاتے ہیں۔  اس احتجاج اور مظاہرے کی بنا پر بھارتی خواتین ریسلرز کا ٹریننگ کیمپ جو بدھ سے لکھنو میں ہونا تھا اب منسوخ کردیا گیا ہے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

ریسلرز کا احتجاج اب وسیع پیمانے پر ہوا تو نوجوان کے امور اور کھیل کی وزارت نے فیڈریشن سے اگلے 72 گھنٹوں میں اس سارے معاملے کی وضاحت طلب کرلی ہے۔ وزارت کے بیان کے مطابق ریسلرزنے فیڈیشن کے صدر اور کوچز پر جنسی ہراسانی کے ساتھ ساتھ بدانتظامی کے الزامات لگائے ہیں اور یہ سارے کے سارے سنگین نوعیت کے ہیں۔ اگر فیڈریشن جواب دینے میں ناکام رہی اور اُس نے ٹال مٹول سے کام لیاتو قانون کے تحت فیڈریشن کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔ دوسری جانب فیڈریشن کے سکریٹری ونود تومر کا کہنا ہے کہ وہ تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ابھی تک ان کے پاس کوئی ریسلر اپنی شکایت لے کر نہیں آئی لیکن تمام تر مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے۔

بشکریہ سوشل میڈیا
Tags: بھارتی خاتون ریسلرونش پھوگٹ
Previous Post

7 حلفوں سے کامیابی کا نوٹی فکشن جاری

Next Post

امیتابھ بچن کی میسی اور رونالڈو سے ملاقات

Next Post
امیتابھ بچن کی میسی اور رونالڈو سے ملاقات

امیتابھ بچن کی میسی اور رونالڈو سے ملاقات

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist