تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اے آئی سمٹ میں مکمل بدانتظامی بھارت کیلئے شرمندگی کا باعث

by ویب ڈیسک
فروری 18, 2026
ai smit
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی اے آئی سمٹ، جو ملک کی ٹیکنالوجی کی عالمی قیادت اور ترقی کے بلند بانگ دعووں کا مظہر بننے والا تھا، پہلے ہی دن مکمل انتشار اور بدانتظامی کی نذر ہو گیا ۔  ایک ایسی شرمندگی جو بھارت کی عالمی ساکھ پر گہرا داغ لگا گئی۔ ریٹرز اور دیگر بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والے اس عظیم الشان "انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ” کے افتتاحی دن شرکاء لمبی قطاروں، بھیڑ بھاڑ اور شدید کنفیوژن میں گھنٹوں پھنسے رہے۔ اسپیکرز کو سیشن کے اوقات کی تصدیق کا انتظار کرنا پڑا، جبکہ ڈیلیگیٹس اور نمائش کنندگان کو داخلے، سیکیورٹی چیک اور بنیادی سہولیات تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شرکاء نے نہ صرف انتشار اور بھیڑ کا رونا روا بلکہ اسٹالز سے مصنوعات کی چوری کی اطلاعات بھی دیں ۔  ایک معروف اے آئی اسٹارٹ اپ کے بانی نے الزام لگایا کہ ان کے ویئرایبل ڈیوائسز سیکیورٹی کلیئرنس کے دوران غائب ہو گئے۔ مزید شرمندگی کی بات یہ کہ کھانے پینے کی جگہوں پر ڈیجیٹل ادائیگیاں  قبول نہیں کی جا رہی تھیں؛ صرف کیش لین دین ممکن تھا، جس سے بین الاقوامی وفود کو شدید پریشانی ہوئی۔ نیٹ ورک کی کمی، واٹر کی عدم دستیابی اور رجسٹریشن سسٹم کے کریش ہونے کی شکایات نے پورے دن کو ایک افراتفری میں بدل دیا۔

بھارتی اے آئی سمٹ میں مکمل بدانتظامی اور ناکامی بھارت کیلئے شرمندگی کا باعث بن گئی

شرکاء نے بھارتی اے آئی سمٹ کے دوران حکام کی نااہلی کے باعث شدید انتظامی بحران کا پول کھول دیا

بھارتی حکام کے ناقص انتظامات کے باعث شرکاء سیشن کے اوقات کی تصدیق کے انتظار میں گھنٹو ں دربدر… pic.twitter.com/tJgxxlRrPa

— PTV News (@PTVNewsOfficial) February 18, 2026

بھارتی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے اس ناقص انتظام کو تسلیم کرتے ہوئے عوامی طور پر معافی مانگ لی اور "وار روم” قائم کرنے کا اعلان کیا تاکہ مسائل حل کیے جا سکیں۔ تاہم، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اسے "مکمل انتشار اور درجہ بندی کی بدترین ناکامی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ "پی آر بھوک” حکومت کی جانب سے عالمی سطح پر بھارت کی رسوائی کا باعث بنا۔ عالمی ماہرین اور ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارت کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی ترجیحات ملکی مفادات اور عملی ترقی کے بجائے محض ذاتی تشہیر اور میڈیا شوز تک محدود رہ گئی ہیں۔

‘We were made to vacate or exhibition, we are left without food and water, we feel like we are jailed.’

Narendra Modi caused a global embarrassment by gatecrashing the AI Summit in Delhi for his own photo-op.

This is what exhibitor Romil Rungta, Sales head at YuVerse, a… pic.twitter.com/7V35Sz1mlE

— Congress (@INCIndia) February 17, 2026

مودی حکومت کے یہ بلند و بانگ ترقیاتی دعوے، جو اے آئی میں عالمی لیڈرشپ کا خواب دکھاتے ہیں، عملی میدان میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں  جہاں ایک عالمی سمٹ کوئی شوپیس نہیں بلکہ ایک بڑی شرمندگی بن کر رہ گیا۔ یہ واقعہ نہ صرف انتظامی نااہلی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ خوابوں کی عمارتیں اگر بنیادوں پر مضبوط نہ ہوں تو وہ ایک لمحے میں بکھر جاتی ہیں۔ بھارت کی یہ تلخ حقیقت دنیا دیکھ رہی ہے۔

Previous Post

پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرنا ختم کرنے جا رہے ہیں

Next Post

ٹرمپ کی مسلمانوں کو ماہِ رمضان کی مبارکباد

Next Post
trump

ٹرمپ کی مسلمانوں کو ماہِ رمضان کی مبارکباد

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist