تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹی20 ورلڈ کپ بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ

by ویب ڈیسک
جنوری 30, 2026
t20
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت میں نیپا وائرس کی بڑھتی ہوئی شدت نے عالمی کھیلوں کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شائقین اور کھلاڑی غیر یقینی حالات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔ حکام کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤ کو معمولی ظاہر کرنے کی کوششیں کھلاڑیوں اور عوام کی صحت کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، دسمبر 2025 سے مغربی بنگال میں صرف دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مگر آزاد رپورٹس میں کم از کم پانچ نئے انفیکشنز سامنے آئے ہیں۔ ان متاثرین میں اسپتال کے عملے کے افراد بھی شامل ہیں جو نوسوکومیئل کلسٹرز کے ذریعے متاثر ہوئے۔ نیپا وائرس کی شرح اموات 40 سے 75 فیصد تک ہے، جو بھارتی حکام کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ خطرناک تصور کی جاتی ہے۔ ایسے میں کولکتہ میں واقع ایڈن گارڈنز جیسے اہم وینیوز پر میچز کا انعقاد کھلاڑیوں کے لیے غیر محفوظ صورتحال پیدا کر رہا ہے۔

crcket

گذشتہ برسوں میں بھارت میں بین الاقوامی کھیلوں کے دوران ناقص صفائی اور غیر محفوظ حالات کی مثالیں سامنے آ چکی ہیں۔ 2026 کے انڈیا اوپن سپر 750 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے گندے ٹریننگ ہالز، آوارہ جانوروں اور شدید سردی کی شکایات کیں، کچھ  نے حفاظتی خدشات کی وجہ سے مقابلہ ترک کرنا پڑا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں کو اعتماد دلایا، مگر بھارت میں میچز کرانا عالمی معیار کے تقاضوں کے مطابق نہیں  لگتا۔ وبا کے متاثرہ علاقوں کے قریب کرکٹ وینیوز میں ناقص انتظام اور صفائی کے مسائل کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے خطرہ ہیں۔

india 2

پاکستان سمیت دنیا بھر کے شائقین چاہتے ہیں کہ تمام میچز سری لنکا منتقل کیے جائیں، جہاں صحت اور حفاظت کے اعلیٰ معیار موجود ہیں۔ بھارت میں ایونٹس جاری رکھنا نہ صرف کھلاڑیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالے گا بلکہ عالمی سطح پر ملک کی ذمہ داریوں پر سوالیہ نشان لگائے گا۔ بھارت کی فضائی آلودگی نے کھلاڑیوں کو ماسک پہن کر کھیلنے پر مجبور کر دیا۔ رانجی ٹرافی کے میچز میں کھلاڑی ماسک کے ساتھ میدان میں اترے، ممبئی اور دہلی کے درمیان ہونے والے میچ میں بھی کھلاڑیوں نے آلودگی کے خلاف احتیاط اختیار کی۔ ممبئی کے باندرا کُرلا کمپلیکس میں کھلاڑی ماسک پہن کر کھیلتے رہے، جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس 160 ریکارڈ کیا گیا۔ گراؤنڈ کے ساتھ جاری تعمیراتی کاموں نے آلودگی میں مزید اضافہ کر دیا، جس سے کھلاڑیوں کی مشکلات اور بڑھ گئی ہیں۔ نیپا وائرس اور فضائی آلودگی نے بھارت میں عالمی کھیلوں کی میزبانی کے امکانات پر خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سمیت اہم گروپ میچز کے شیڈول کے پیشِ نظر یہ حالات عالمی کمیونٹی کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

nipaha

Previous Post

پاکستان میں نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کا خدشہ، الرٹ جاری

Next Post

14 سال بعد پاک بنگلہ دیش فضائی رابطے بحال

Next Post
flight

14 سال بعد پاک بنگلہ دیش فضائی رابطے بحال

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist