تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ: خطے میں ایٹمی تحفظ کی نئی جہت

by ویب ڈیسک
ستمبر 20, 2025
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ
Share on FacebookShare on Twitter

جب کئی عرب ممالک اسرائیل سے بڑھتے ہوئے خطرات کو محسوس کر رہے ہیں، اسی تناظر میں اس ہفتے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کا اعلان ہوا، جس نے پاکستان کے ایٹمی تحفظ کو خطے کی سلامتی کے فریم ورک میں شامل کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ مؤثر طور پر ریاض کے مالی وسائل کو پاکستان کی مضبوط اور ایٹمی قوت رکھنے والی فوج سے جوڑ دیتا ہے۔ معاہدے کی تفصیلات ابھی محدود ہیں، سعودی حکام کی جانب سے یہ اشارہ دیا جا رہا ہے کہ اس معاہدے کے تحت ریاض کو ایک غیر اعلانیہ ایٹمی ڈھال حاصل ہو سکتی ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس صورتحال پر گہری نظر رکھے گا۔

پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے رائٹرز کو بتایا کہ: "ایٹمی ہتھیار اس معاہدے کا حصہ نہیں ہیں، یہ معاہدہ دیگر خلیجی ممالک تک بھی بڑھ سکتا ہے۔ ہماری اس معاہدے کو جارحیت کے لیے استعمال کرنے کی کوئی نیت نہیں، لیکن اگر فریقین کو خطرہ لاحق ہوا تو یہ لازمی طور پر فعال ہو جائے گا۔” سعودی عرب کا نقطہ نظر شاید اس معاملے کو ایٹمی پہلو سے مختلف دیکھتا ہے۔ خلیجی ریاستوں نے کہا ہے کہ اسرائیل نے قطر پر حملے کے بعد خود کو براہِ راست خطرہ ثابت کر دیا ہے، اور اگر ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرتا ہے تو سعودی عرب بھی اس کی پیروی کرے گا۔ رائٹرز کے سوال پر ایک سینئر سعودی عہدیدار نے کہا کہ یہ معاہدہ جامع دفاعی معاہدہ ہے، جو تمام فوجی ذرائع کو اپنے دائرے میں لیتا ہے۔ ماہرین نے مزید کہا کہ یہ خطے میں امریکا کی فراہم کردہ سیکیورٹی پر بڑھتے ہوئے شکوک کا عکاس ہے۔ سعودی عرب کے بیان میں کہا گیا کہ یہ معاہدہ "دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ دفاع کو مضبوط کرنے” کے لیے ہے.۔

Previous Post

چمن بارڈر پر افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع

Next Post

جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک

Next Post
بلوچستان: جعفر ایکسپریس پر دہشگردوں کا حملہ، مسافر یرغمال، آپریشن جاری

جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک

Discussion about this post

تار نامہ

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

iran school 2

ایران میں اسکول پر حملہ امریکی فوج نے کیا، تحقیقات میں انکشاف

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist