ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی اہم میٹنگ 24 جولائی کو ڈھاکا میں شیڈول ہے، تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی اور سیاسی وجوہات کے باعث اس اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، بھارتی بورڈ نے اے سی سی کو سرکاری طور پر مطلع کر دیا ہے کہ اگر میٹنگ کا مقام تبدیل نہ کیا گیا تو بورڈ اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

بنگلہ دیش کی سیاسی صورتِ حال پر تحفظات
رپورٹس کے مطابق، بھارتی بورڈ نے بنگلہ دیش میں موجودہ سیاسی غیر یقینی صورتِ حال کو بنیاد بناتے ہوئے ڈھاکا جانے کو "ناموزوں” قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اگست میں بنگلہ دیش میں مجوزہ سیریز بھی ملتوی کر چکا ہے۔ اس صورتِ حال نے رواں برس کے ایشیا کپ 2025 پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاک بھارت میچ کی غیر یقینی کیفیت اور سفارتی پیچیدگیوں کی وجہ سے ایشیا کپ کے انعقاد پر خدشات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ایشیا کپ کے لیے تین مختلف مقامات کو متبادل منصوبے کے طور پر رکھا گیا ہے، جبکہ بھارتی بورڈ اپنی حکومت کی حتمی اجازت کا انتظار کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے، اور 5 ستمبر سے ٹورنامنٹ کے آغاز کی تجویز زیر غور ہے، جس میں پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔
حکومتی اجازت نہ ملی تو متبادل ٹورنامنٹ ممکن
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملی تو بھارتی بورڈ اسی ونڈو میں ملٹی نیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر غور کر سکتا ہے، جس میں کچھ ایشیائی اور غیر ایشیائی ٹیموں کو مدعو کیا جا سکتا ہے۔







Discussion about this post