تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستانی کارروائی کا اثر، بھارتی فوج کا نقصانات کا اعتراف

by ویب ڈیسک
مئی 10, 2025
پاکستانی کارروائی کا اثر، بھارتی فوج کا نقصانات کا اعتراف
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے مؤثر اور بھرپور جوابی حملوں کے سامنے بھارتی فوج کے دعووں کی قلعی کھلنے لگی، بالآخر بھارتی فوج نے تسلیم کرلیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کی گئی فضائی کارروائیوں میں ان کی کئی دفاعی تنصیبات اور ایئربیسز کو سنگین نقصان پہنچا ہے۔ نئی دہلی میں بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مصری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی فوج کی خواتین افسران کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان نے 26 مختلف مقامات پر فضائی حملے کیے، جن میں جدید جیٹ طیاروں، ہائی اسپیڈ میزائلز اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ ترجمان بھارتی فوج نے بتایا کہ ان حملوں میں پنجاب کے اہم ایئربیسز سمیت ادھم پور، آدم پور، پٹھان کوٹ، بھوج اور بھٹنڈہ کے ہوائی اڈے بری طرح متاثر ہوئے۔ حملوں میں بھارتی فضائی اثاثے، تنصیبات اور عملہ بھی متاثر ہوا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، کرنل صوفیہ قریشی نے تسلیم کیا کہ پاکستان کی فضائی کارروائیوں سے کم از کم چار اہم ایئر بیسز کو نقصان پہنچا، جن میں حساس عسکری اثاثے اور اہلکار نشانہ بنے۔  دوسری جانب بھارتی ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے کہا کہ اگرچہ پاکستانی حملے شدید نوعیت کے تھے، تاہم ان کے مطابق مکمل تباہی کسی ایک جگہ پر نہیں ہوئی۔ تاہم ان کے بیانات سے صاف ظاہر تھا کہ پاکستان کی حکمت عملی نے بھارتی دفاعی لائنوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔  پریس کانفرنس کے دوران بھارتی سیکریٹری خارجہ نے حسبِ روایت الزامات کی بارش کرتے ہوئے پاکستان پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور افغانستان میں مداخلت کے الزامات عائد کیے، تاہم ثبوت پیش کرنے سے قاصر رہے۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ پوری پریس کانفرنس میں بھارتی اہلکاروں کے چہروں پر چھائی سنجیدگی اور تھکن ان کے بیانات سے زیادہ سچ بیان کر رہی تھی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی حکام بظاہر نقصانات کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے تھے، مگر زمینی حقائق ان کے موقف کی نفی کر رہے ہیں۔

Previous Post

وزیراعظم کا قومی قیادت سے رابطہ

Next Post

فواد خان کی بھارتی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز موخر

Next Post
فلم ’عبیر گلال‘ کی تشہیری مہم کا  دبئی سے آغاز

فواد خان کی بھارتی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز موخر

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist