تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

چیمپئنز ٹرافی کے لیے پانڈیا کپتان بن سکتے ہیں، بھارتی میڈیا

by ویب ڈیسک
جنوری 3, 2025
چیمپئنز ٹرافی کے لیے پانڈیا کپتان بن سکتے ہیں، بھارتی میڈیا
Share on FacebookShare on Twitter

روہیت شرما کے ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل پر وضاحت نہ دینے کے باعث قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا ہے، جس نے بی سی سی آئی کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قیادت کے نئے آپشنز پر غور کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ سال 2024 کا اختتام روہیت کے لیے خوشگوار نہیں رہا اور 2025 کا آغاز بھی اسی جگہ سے ہوا جہاں گزشتہ سال ختم ہوا تھا۔ میلبورن ٹیسٹ میں شکست کے بعد دنیائے کرکٹ میں روہیت کے ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ یہ اس وقت  عروج پر پہنچ گئیں جب جمعرات کو بھارتی کپتان نے اپنی خراب فارم کے باعث آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں بارڈر-گواسکر ٹرافی کے فیصلہ کن میچ سے "دستبردار” ہونے کا فیصلہ کیا۔ روہیت کے فیصلے سے ٹیسٹ کرکٹ میں ان کے مستقبل کے بارے میں سوالات مزید گہرے ہو گئے اور بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قیادت کے ممکنا امیدواروں پر غور شروع کر دیا۔

روہیت نے گزشتہ جون میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، جس سے پہلے بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا اور پھر سوریا کمار یادو نے ٹیم کی قیادت سنبھال لی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں جسپریت بمراہ، جنہوں نے اس سے قبل پرتھ میں بھارت کو شاندار فتح دلائی تھی، روایتی فارمیٹ میں کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار دکھائی دیتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بی سی سی آئی ون ڈے کرکٹ میں قیادت کے لیے بھی آپشنز پر غور کر رہا ہے۔ اگر روہیت کی بطور ون ڈے کپتان کارکردگی سوالیہ نشان بن جاتی ہے یا سلیکٹرز 37 سالہ کھلاڑی پر دباؤ کم کرنا چاہتے ہیں، تو ہاردک پانڈیا اگلے قائد کے طور پر سامنے آ سکتے ہیں۔ ہاردک پانڈیا گزشتہ 2 سالوں سے وائٹ بال فارمیٹ میں قیادت کا تجربہ رکھتے ہیں اور ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ آئی سی سی ٹورنامنٹ جیسے چیمپئنز ٹرافی میں قیادت کے لیے موزوں ہیں۔ تاہم، بھارت میں ہمیشہ مشترکہ قیادت کے خلاف رجحان رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق، سوریا کمار یادو کی ون ڈے میں ناقابلِ تسلی کارکردگی اور شبمن گل کو ایک مکمل لیڈر بننے کے لیے مزید وقت درکار ہونے کی وجہ سے ہاردک پانڈیا فی الحال سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔

Previous Post

سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن پاکستان کی اپنی ذمہ داریوں کا آغاز

Next Post

نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان

Next Post
اب عوام کو پاسپورٹ جلد ملے گا

نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist