تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

عمران خان فوری الیکشن کے مطالبے سے دست بردار ؟

by ویب ڈیسک
اگست 5, 2022
2021کی متاثرکن عالمی شخصیات میں اوبامہ سرفہرست، عمران خان کا نمبر 17واں
Share on FacebookShare on Twitter

تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم کے قریبی ذرائع کے مطابق عمران خان قومی اسمبلی کے 9 حلقے جہاں ستمبر میں ضمنی الیکشن ہونے جارہے ہیں۔ ان حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدوار خود عمران خان ہوں گے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ عمران خان کا ” اسمارٹ موو” ہے کیونکہ ضمنی انتخابات میں خود اترنے کے بعد ان کے مخالفین کو انتخابی مہم چلانے میں غیر معمولی محنت کرنی پڑے گی۔ اسی طرح یہ عمران خان کا بھی امتحان ہوگا کہ وہ عوام میں کس قدر مقبول ہیں لیکن یہ دلچسپ بات ہے کہ عمران خان ستمبر میں ہونے والے ان ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے تو تو اس سے ایک اشارہ تو یہ بھی ملتا ہے کہ وہ قبل از وقت انتخابات کرانے کے اپنے مطالبے سے دست بردار ہوگئے ہیں۔

بشکریہ خلیج ٹائمز

حالیہ دنوں میں مختلف پریس کانفرس اور جلسوں میں بھی عمران خان نے فوری الیکشن کی بات تو کی لیکن اس مطالبے میں وہ شدت نہیں تھی، جو اس سے پہلے عمران خان کا خاصہ رہی ہے۔ اسی طرح عمران خان اگر یہ ساری نشست جیت بھی جاتے ہیں تو تحریک انصاف کی  قومی اسمبلی کے بائی کاٹ کی بنا پر یہ خالی ہی رہیں گی۔ اس تناظر میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان ” مقتدرہ حلقوں” پر دباؤ بڑھانے کے لیے ان ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔  یہ ضمنی انتخاب این اے 22 مردان 3، این اے 24 چارسدہ 2، این اے 31 پشاور 5، این اے 45 کرم 1، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب 2 میں ہو گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یہ وہ 9 حلقے ہیں جہاں سے تحریک انصاف کے ہی ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دیے تھےاور اب ان نشستوں پر 25 ستمبر کو ضمنی انتخابات منعقد کیے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ 2018 کے انتخابات میں عمران خان نے 5 حلقوں سے انتخاب لڑا تھا اور وہ پانچوں نشست جیتنے میں کامیاب بھی ہوئے تھے۔

عمران خان کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 23 اگست کے لیے باقاعدہ نوٹس جاری کردیا گیاہے۔ یہ نوٹس پی ڈی ایم کی درخواست پر جاری ہوا۔ جس میں عمران خان سے غیر ملکی فنڈنگ کیس کے معاملے پر وضاحت طلب کی جائے گی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن عمران خان کی نااہلی ریفرنس کی سماعت 18 اگست کوہونے جارہی ہے۔

Tags: الیکشن کمیشنپی ڈی ایمتحریک انصافضمنی انتخاباتعمران خان
Previous Post

بھارتی ڈر گئے، متنازع اشتہار موقع موقع نہ بنانے کا فیصلہ

Next Post

ہیلی کاپٹرسانحے پر منفی مہم سے لواحقین کی دل آزاری ہوئی، آئی ایس پی آر

Next Post

ہیلی کاپٹرسانحے پر منفی مہم سے لواحقین کی دل آزاری ہوئی، آئی ایس پی آر

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist