انتظار کی ساعتیں تمام ہوئیں، امریکن اردو ٹی وی اور آئی ایم سی پروڈکشن کی مشترکہ پیشکش، مقبول ترین سیریز ” مہمان ہیوسٹن ” کا دوسرا سیزن جلد ناظرین کے لیے پیش کیے جانے والا ہے۔ یہ نیا سیزن ناصرف بصری حسن سے آراستہ ہوگا بلکہ موضوع اور مہمان کے اعتبار سے بھی اپنے ناظرین کو ایک نئی جہت سے روشناس کرائے گا۔
جدید پروڈکشن، دل موہ لینے والے پروگرام
آئی ایم سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اشعر علی نے اعلان کیا کہ نیا سیزن جدید پروڈکشن معیار کے تحت تخلیق کیا گیا ہے، جس میں امریکن پاکستانیوں کی کامیابیاں، زندگی کے دلنشین پہلو اور ان کی محنت و لگن کے خوبصورت قصے پیش کیے جائیں گے۔ ہر پروگرام ایک کہانی ہوگا یعنی حوصلے، محنت اور کامیابی کی کہانی
امریکن پاکستانی کمیونٹی کی ولولہ انگیز پرجوش داستانیں
اشعر علی نے مزید کہا کہ یہ سیزن ایک آئینہ ہوگا جس میں امریکن پاکستانیوں کی زندگیوں کی جھلک، ان کے چیلنجز اور کامیابیاں، سب کچھ دکھائی دے گا۔ یہ نا صرف ان کے کارناموں کو اجاگر کرے گا بلکہ نئی نسل کو بھی ترغیب دے گا کہ وہ اپنی شناخت کے ساتھ فخر سے جئیں۔
وطن سے تعلق کا نیا انداز
امریکن اردو ٹی وی کے سربراہ زیشان مرزا کے مطابق، "مہمان ہیوسٹن” کا یہ نیا سیزن امریکن پاکستانیوں کو ان کے آبائی وطن کے مزید قریب لے آئے گا۔ یہ پروگرام نا صرف جذباتی قربت کو فروغ دے گا بلکہ باہمی روابط کو بھی مضبوط کرے گا۔
نئے تعلقات، نئی کہانیاں
زیشان مرزا نے کہا کہ اس سیزن میں پیش کیے جانے والے تجربات اور کہانیاں نئے تعلقات اور نئے امکانات کی راہ ہموار کریں گی۔ ہر قسط ایک دروازہ کھولے گی یعنی محبت، وابستگی اور شناخت کی پہچان کا دروازہ۔
پہلی قسط، ایک شاندار آغاز
سیزن 2 کی پہلی قسط ہفتے کے روز ہیوسٹن ٹریبیون اور امریکن اردو ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔ شائقین شدت سے اس یادگار لمحے کا انتظار کر رہے ہیں، جو نا صرف تفریح فراہم کرے گا بلکہ دلوں کو جوڑنے کا باعث بھی بنے گا۔
Discussion about this post