تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امیر جماعت اسلامی کراچی نے ای چالان کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

by ویب ڈیسک
نومبر 5, 2025
monem zafar khan
Share on FacebookShare on Twitter

امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر اور دیگر نے سندھ ہائی کورٹ میں ای چالان کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیمروں اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے خودکار نظام کے تحت جرمانے بھیجے جا رہے ہیں، اور یہ نظام گاڑی کے مالک کو غلط طور پر مجرم ٹھہرا رہا ہے چاہے وہ شخص خود گاڑی چلا رہا ہو یا نہ ہو۔ وکیل عثمان فاروق نے عدالت کو بتایا کہ سڑکوں کے بنیادی انفراسٹرکچر، گاڑیوں کی درست ملکیت کی رجسٹری، اور روڈ سائن بورڈز کے بغیر ای چالان کا نفاذ غیرقانونی ہے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جرمانوں کی رقم میں غیرمعمولی اضافہ، لائسنس کی معطلی اور شناختی دستاویزات بند کرنا قانون کے منافی اور امتیازی اقدامات ہیں۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ ایکسائز کے ریکارڈ میں بہت سی گاڑیاں اوپن لیٹر پر حرکت کر رہی ہیں جبکہ ملکیت کی منتقلی دیر سے ہونے کی وجہ سے غلط افراد کے نام ریکارڈ پر موجود ہیں، جس کی وجہ سے بے گناہ شہریوں کو چالان بھگتنا پڑ رہے ہیں۔

بشکریہ سوشل میڈیا

دستاویز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں متعدد مقامات پر زیبرا کراسنگ یا رفتار کی حد کے سائن موجود نہیں، سڑکیں درہم برہم اور کئی جگہوں پر ترقیاتی کام کے باعث راستے محدود یا بدل جاتے ہیں، جبکہ بعض مقامات پر ٹریفک پولیس نے رانگ وے ٹریفک چلا کر معمول کو تبدیل کر رکھا ہے۔ وکیل نے کریم آباد انڈر پاس، جہانگیر روڈ اور نیو کراچی روڈ جیسی سڑکوں کی طویل عرصے سے ناقص حالت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں بھاری چالان لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہیں۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے اب تک 3485 ای چالان جاری ہو چکے ہیں۔ اس بنیاد پر استدعا کی گئی ہے کہ انفراسٹرکچر کی عدم موجودگی میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ای چالان کے نظام کو غیرقانونی قرار دیا جائے اور بھاری جرمانوں کو شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک سمجھا جائے۔ عدالت اس درخواست پر سماعت کرے گی، اور اس فیصلے کا اثر شہر بھر میں ای چالان کے اطلاق اور ٹریفک انتظام پر اہم ہوگا۔

Previous Post

غزالہ ہاشمی امریکا کی پہلی مسلم نائب گورنر بن گئیں

Next Post

شیخ تمیم کا آئندہ سال دورۂ پاکستان کا اعلان

Next Post
asif

شیخ تمیم کا آئندہ سال دورۂ پاکستان کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist