تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پی ٹی آئی پیٹرن انچیف اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج نہ ہوسکی

by ویب ڈیسک
جون 11, 2025
پی ٹی آئی ارکان، پارلیمنٹ جائیں پھر دیکھیں گے، چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر آج سماعت نہیں ہو  سکے گی۔  اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ کو ان درخواستوں پر سماعت کرنا تھی، تاہم جسٹس محمد آصف کی رخصت کے باعث آج کی کارروائی مؤخر کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ کاز لسٹ میں واضح طور پر مذکور تھا کہ دونوں جج صاحبان پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف اور ان کی اہلیہ کی سزا معطلی اور ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ یاد رہے کہ عدالت نے اس سے قبل نیب کی استدعا پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے لیے آج تک مہلت دی تھی۔ قبل ازیں، 5 جون کی سماعت بھی نیب کی درخواست پر بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی، جبکہ 15 مئی کو نیب کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف اور بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپنی سزاؤں کی معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ 17 جنوری کو احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن ریفرنس میں پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Previous Post

قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کے لیے این او سیز جاری

Next Post

بھانجی کا عقیقہ یا رجب بٹ کا فیشن شو؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ

Next Post
بھانجی کا عقیقہ یا رجب بٹ کا فیشن شو؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ

بھانجی کا عقیقہ یا رجب بٹ کا فیشن شو؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist