تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بیوی سے بدلہ لینے کا سیاحتی طریقہ

by ویب ڈیسک
دسمبر 27, 2022
بیوی سے بدلہ لینے کا سیاحتی طریقہ
Share on FacebookShare on Twitter

سوشل میڈیا پر چند دن سے ایک ویڈیو گردش میں ہے جس میں ایک جوڑا پاکستان کے سیاحتی مرکز کی سیر کرتے ہوئے کیبل چیئر پر ہے جس میں شوہر فخریہ انداز میں کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ اگر بیوی سے بدلہ لینا ہو تو اسے کیبل چیئر پر بٹھا دیں اور پھر چیئر کا ہک کھول دیں ۔ شوہر تاثر یہی دے رہے ہیں کہ کیبل چیئر کو کھول کر بیوی کو نیچے دھکا دینے  کی دھمکی بھی دی جاسکتی ہے۔ شوہر کی اس حرکت پر شریک سفر ڈری سہمی ہیں  اور بار بار یہی التجا کررہی ہے کہ شوہر کوئی ایسی حرکت نہ کریں جس سے ان کی جان کو خطرہ ہو۔ بیوی روتے بلکتے ہوئے معافی بھی مانگ رہی ہے اور دوسری جانب شوہر یہی کہتا ہوا نظر آرہا ہے کہ اب بولیں  گی اُن  کے آگے، یہاں تک کہ اُف بھی نہیں کرنا ۔

بیوی سے بدلہ لینے کا سیاحتی طریقہ 😂 pic.twitter.com/btknwIkSXE

— Pakistan Tourism 🇵🇰 (@PakistanJannatt) December 25, 2022

شوہر تحکمانہ لہجے میں ” سوری ” کے ساتھ پیر پکڑ کر توبہ کرنے  کا بھی مطالبہ کرتے ہیں  اور اونچائی سے خوف زدہ اور کپکپتی ہوئی بیوی یہ سارا کام کرنے پر مجبور ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو گردش میں آئی تو کسی نے شوہر کو ظالم اور بے رحم انسان قرار دیا تو کسی کا کہنا تھا کہ ممکن ہے   کہ یہ دونوں کا کوئی طے شدہ ڈراما ہو۔ بہرحال سنجیدہ حلقوں کا کہنا یہی ہے کہ اس طرز کا مذاق کسی صورت مناسب     نہیں۔ بالخصوص خواتین کو ہی مذاق کے لیے ہدف بنانا کسی صورت درست نہیں سمجھا جارہا۔

سوشل میڈیا پر ردعمل

سلمان راشد نامی صارف نے اسے بے وقوفانہ عمل قرار دیا۔ ان کے مطابق بظاہر تو یہ اداکاری ہی لگ رہی ہے لیکن خاتون کو ” ویمپ ” کے طور پر پیش کرنا قطعی درست نہیں۔ اس طرز عمل نے مایوس کیا۔

Absolutely. What an idiot. He and the two actors should be ashamed of themselves. The stupid male for playing a hackneyed stereotype and the woman for portraying a wimp. Educated women are better than the role she plays.
SHAME ON THEM ALL.

— Salman Rashid (@odysseuslahori) December 27, 2022

نیلم بٹ کہتی ہیں کہ جس اکاؤنٹ سے یہ ویڈیو شیئر کی گئی وہ پاکستان کی سیاحت کے لیے کام کررہا ہے۔ یہ خواتین کے خلاف تشدد کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔

Pakistan tourism, are you seriously promoting violence against women? Shame on you.

— Neelam Bhatti (@arwen_786) December 25, 2022

ایک اور صارف کےمطابق اگر شوہر کو پاؤں ہی پکڑوانے ہیں تو پہلے والدہ اور بہن سے پکڑائے تاکہ وہ اسے معلوم ہوسکے کہ کیسے پیر پکڑوائے جاتے ہیں۔

This is in very poor taste. Please move into the 21st century & consider greater sophistication, sense & sensibility while promoting Pakistani. This promotes nothing but stereotypes & a certain kind of hegemony. This is hardly the Pakistan we want to promote. So disappointing

— Osama Siddique (@DrOsamaSiddique) December 26, 2022

صارف اسامہ صدیقی لکھتے ہیں کہ یہ انتہائی گرا ہوا مذاق ہے۔ یہ دقیانوسی تصورات اور ایک خاص قسم کی بالادستی کے سوا کچھ نہیں فروغ دیتا ہے۔ پاکستان میں اس طرح کی سوچ کو فروغ کوئی نہیں دے رہا۔

It is distasteful and unpleasant. Haven’t been able to identify the joke in this, maybe you need to work on your sense of humour.

— haniariffat (@HaniaRiffat) December 25, 2022

ہانیہ عفت نے اس مذاق کو ناگوار اور بے ہودہ قرار دیا۔ ان کے مطابق حس مزاح کے طور پر اگر یہ کیا گیا ہے تو اس کا معیار انتہائی گرا ہوا ہے۔

کوئی انتہائی جاھل شخص ھے، بیوی کو کہہ رہا ھے کہ آئندہ میرے آگے بولے گی، اوئے تم کوئی خدا ھو، اور وہ تمھاری بیوی ھے کوئی گائے بھینس نہیں، غلط بات پر بولنا اسکا حق ھے، مرد نہ ھوا خدا ھو گیا، جاھل عوام

— Dr. Mohammad Sajjad (@Dr_Sajjad_Agri) December 25, 2022

ڈاکٹر محمد سجاد کے مطابق بیوی کو کہا جارہا ہے کہ اگر میرے آگے بولیں گی تو یہ کردیا جائے گا وہ کردیا جائے گا ، وہ بیوی ہے کوئی گائے بھینس نہیں، غلط بات پر بولنا اسکا حق ہے، مرد نہ ہوا خدا ہو گیا۔

اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ نیچے اُترنےکےبعد بیوی نے اِس شوخے شوہر کا کیا حال کیا ہوگا ! 😂😂😂

— Javeria Shah (@J_Shah5) December 25, 2022

جویریہ شاہ لکھتی ہیں کہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ نیچے اترنے کے بعد بیوی نے اس شوہر کا کیا حال کیا ہوگا؟

Ya bad ki video😂😂 pic.twitter.com/7AoGsvXmbx

— Rai Faisal 🇵🇸 (@raifaisalhusain) December 25, 2022

اور اسی کو بیان کیا  ہے ایک صارف رائے فیصل نے ایک ویڈیو میں،    جس میں یہی جوڑا گھر پر ہے اور بیوی صاحبہ شوہر کو استری سے جلانے پر ڈرا رہی ہیں۔

یہ جوڑا کون ہے؟

ٹک ٹاک پر مختلف ویڈیو بنانے والا یہ جوڑا ہے۔ جس کے ٹک ٹاک پر لاکھوں فالورز ہیں جبکہ بیوی سے بدلہ لینے والی ان کی ٹک ٹاک کو اب تک ساڑھے پانچ ملین سے زیادہ یوزر دیکھ چکے ہیں۔ سمنان احمد نامی شوہر اپنی بیوی کے ساتھ میاں بیوی سے جڑے  مختلف مسائل پر ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے رہتے ہیں۔ جنہیں پذیرائی بھی ملتی ہے۔ کسی ویڈیو میں وہ خود مظلوم بنے ہوتے ہیں تو کسی میں یہی کام ان کی بیوی کررہی ہوتی ہیں۔

اسکرین گریپ
Tags: "بیوی سے بدلہ لینے کا" سیاحتی طریقہ
Previous Post

نجم سیٹھی کے ذریعے کرکٹ بورڈ پر حملہ ہوا

Next Post

لاہور: تعلیمی ادارے مزید 7 دن اور بند کرنے کی ہدایت

Next Post
حلف برداری کی تقریب کرائیں، حمزہ نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور: تعلیمی ادارے مزید 7 دن اور بند کرنے کی ہدایت

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist