اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے معاملے پر تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق اداکارہ کی موت 7 اکتوبر 2024 کو ہوئی تھی، جبکہ ان کی لاش 8 جولائی 2025 کو کراچی کے علاقے اتحاد کمرشل میں واقع ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کا موبائل فون آخری بار شام 5 بجے استعمال ہوا، اور انہوں نے اسی دن 14 افراد سے رابطہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق فلیٹ سے 3 موبائل فونز، ایک ٹیبلیٹ، ایک ڈائری اور کچھ اہم دستاویزات ملی ہیں۔ حمیرا اصغر کے نام پر 3 سمز تھیں، جو تمام فونز میں لگی ہوئی تھیں۔
تفتیشی ٹیم کے مطابق:
-
دو موبائل فونز بغیر پاسورڈ کے تھے
-
ایک فون اور ٹیبلیٹ کا پاسورڈ ڈائری میں درج تھا
-
فونز میں موجود نمبروں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہے
-
اداکارہ کے 75 نمبرز سے مسلسل رابطے کے شواہد بھی ملے ہیں
واضح رہے کہ کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان عدالت گیا تھا، جس کے بعد عدالتی بیلف نے فلیٹ کا دروازہ توڑ کر لاش برآمد کی۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔







Discussion about this post