تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

حکومت کی بانی پی ٹی آئی کو پمز اسپتال لے جانے کی تصدیق

by ویب ڈیسک
جنوری 29, 2026
بانی پی ٹی آئی کے ویڈیو لنک کے انتظامات مکمل
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے جمعرات کے روز واضح کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں کی سفارش پر گزشتہ ہفتے کی شب مختصر مدت کے لیے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں محدود طبی کارروائی کے بعد انہیں دوبارہ جیل واپس لے جایا گیا۔ اس پیش رفت پر پی ٹی آئی کی جانب سے تشویش کا اظہار بھی سامنے آیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اگست 2023 سے حراست میں ہیں اور اس وقت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں، جبکہ 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت قائم مقدمات بھی عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ماضی میں متعدد بار اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی  کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر عدم اطمینان ظاہر کیا جا چکا ہے۔ رواں ہفتے ایک بار پھر خدشات سامنے آئے کہ انہیں آنکھوں کی سنگین بیماری سنٹرل ریٹائنل وین اوکلوژن لاحق ہو سکتی ہے، جس پر شوکت خانم ہسپتال کی انتظامیہ نے ان کے طبی معائنے اور رسائی کی اجازت کے لیے باضابطہ درخواست دی۔ اس صورتحال کے بعد سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی  کی صحت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔

آنکھوں کے طبی ماہرین نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ طبی ماہرین کی تجویز پر اُنکو آنکھوں کے معائنے اورمعمولی طبی کارروائی کیلئے گذشتہ ہفتہ کی رات پمز لے جایا گیا۔ جہاں اُنکی تحریری رضامندی کے بعد تقریبا 20 منٹ کی طبی کارروائی ہوئی جس کے بعد اُنہیں واپس… pic.twitter.com/iT5bkyc5nS

— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) January 29, 2026

تاہم وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی  مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کی طبی حالت تسلی بخش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں موجود آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا، جس کے بعد ایک معمول کی طبی کارروائی کے لیے پمز ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی گئی۔ وفاقی وزیر کے مطابق گزشتہ ہفتے رات گئے انہی ڈاکٹروں کی سفارش پر بانی پی ٹی آئی کو پمز ہسپتال لے جایا گیا، جہاں مزید معائنے کے بعد ان کی تحریری رضامندی سے تقریباً بیس منٹ کی طبی کارروائی کی گئی، جس کے بعد ضروری ہدایات دے کر انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

Previous Post

پاکستانی اخبار فروش نے فرانس کا اعلیٰ سول اعزاز حاصل کرلیا

Next Post

پاکستان میں نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کا خدشہ، الرٹ جاری

Next Post
virus

پاکستان میں نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کا خدشہ، الرٹ جاری

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist