امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک تیار کی جانے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیکس نافذ کیا جائے گا، اور اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ تجارت سمیت متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکی فلمیں ایک بار پھر امریکہ ہی میں بنائی جائیں، کیونکہ فلمی صنعت کی جڑیں کمزور ہوتی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق امریکی فلم سازوں کا بیرون ملک جا کر کام کرنا نہ صرف مقامی انڈسٹری کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ یہ قومی سلامتی کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک امریکی فلم سازوں کو مختلف ترغیبات کے ذریعے اپنی جانب کھینچ رہے ہیں، جو کہ محض اقتصادی ہیں بلکہ پیغام رسانی اور پراپیگنڈا کی ایک منظم کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ایک مشترکہ غیرملکی منصوبہ دکھائی دیتی ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم، ٹرمپ نے اس نئے ٹیرف کی تکنیکی تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کیں۔ خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق یہ اقدام امریکی فلم انڈسٹری کو داخلی طور پر مضبوط کرنے اور اس کی بقاء کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جسے ٹرمپ نے قومی مفاد کا مسئلہ قرار دیا ہے۔
Discussion about this post