پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے حتمی فیصلہ سنا دیا ہے کہ اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم شرکت نہیں کرے گی۔ یہ ایونٹ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک بھارت میں شیڈول ہے۔یہ فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا، جس میں بھارت کے منفی رویّے اور سیکیورٹی خدشات پر تفصیلی غور کیا گیا خصوصاً حالیہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے رویے کو بطور مثال سامنے رکھا گیا۔پی ایچ ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ
کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، اسی لیے ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ ناگزیر قرار پایا ہے۔پی ایچ ایف جلد ہی اپنا فیصلہ باضابطہ طور پر ہاکی انڈیا کو آگاہ کرے گی۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ جہاں آئی سی سی نے پاک بھارت میچز کے لیے غیر جانبدار مقام کا بندوبست کر رکھا ہے، وہیں ہاکی کی عالمی تنظیم ایف آئی ایچ نے تاحال ایسا کوئی ہائبرڈ سسٹم نہیں اپنایا۔ پاکستان نے گزشتہ ماہ بھارت میں ہونے والا ایشیا کپ بھی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نہیں کھیلا تھا، حالانکہ وہ ایونٹ آئندہ سال کے ورلڈ کپ کا کوالیفائر تھا۔








Discussion about this post