تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امن کی اپیل جرم بن گئی؟ بھارتی فوجی افسر کی بیوہ سوشل میڈیا پر نشانے پر

by ویب ڈیسک
مئی 6, 2025
امن کی اپیل جرم بن گئی؟ بھارتی فوجی افسر کی بیوہ سوشل میڈیا پر نشانے پر
Share on FacebookShare on Twitter

پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی افسر لیفٹیننٹ ونے نروال کی بیوہ ہمانشی ناروال ان دنوں نہ صرف ذاتی صدمے سے گزر رہی ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھارتی  انتہا پسندوں کے سنگین نفرت انگیز حملوں کا بھی سامنا کر رہی ہیں۔ مگر اس کے باوجود، وہ ثابت قدمی سے انسانیت، رواداری اور امن کا پرچم تھامے کھڑی ہیں۔  ہمانشی ناروال اور اُن کے شوہر ونے نروال حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور اپنے ہنی مون کے لیے مقبوضہ کشمیر گئے تھے، جہاں وہ ایک مسلح حملے میں ہلاک ہو گئے۔ اس اندوہناک واقعے کے بعد جب بھارت میں شدت پسند حلقے کشمیریوں اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کا بازار گرم کرنے لگے، تو ہمانشی ناروال نے بھارتی عوام سے پُرامن رہنے کی اپیل کی۔ اپنے ایک انٹرویو میں اُنہوں نے کہا
"میں چاہتی ہوں کہ پورا ملک ونے نروال کے لیے دعا کرے کہ وہ جہاں بھی ہوں، پُرسکون ہوں۔ میں دیکھ رہی ہوں کہ ملک میں کشمیریوں اور مسلمانوں سے نفرت بڑھ رہی ہے، ہم ایسا کچھ نہیں چاہتے۔ ہم صرف امن چاہتے ہیں۔"

انسانیت سے لبریز یہ اپیل بھارتی  انتہا پسندوں کے لیے ناقابلِ برداشت ثابت ہوئی۔ سوشل میڈیا پر ہمانشی ناروال کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ان کی ذاتی زندگی پر نازیبا تبصرے کیے جا رہے ہیں، اور یہاں تک کہ اُن کی پنشن تک بند کرنے کا مطالبہ سامنے آ رہا ہے۔

ایسے وقت میں جب ایک بیوہ اپنے شوہر کے غم میں ڈوبی ہوئی ہے، شدت پسند عناصر کی طرف سے اس طرح کا رویہ بھارتی معاشرے کے اندر بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور تعصب کی علامت ہے۔ تاہم، یہ بھی خوش آئند ہے کہ متعدد باشعور شہریوں، صحافیوں، اور انسانی حقوق کے کارکنان نے ہمانشی ناروال کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے نفرت انگیزی کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

Previous Post

کراچی میں سرکاری افسران کے لیے جی این ایم آئی کی تاریخ ساز میڈیا ٹریننگ

Next Post

آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے دو بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا

Next Post
آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے دو بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا

آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے دو بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist