امریکی ملٹی نیشنل اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایچ بی او میکس (HBO Max) نے بالآخر پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت 15 نئے ممالک میں اپنی سروس باقاعدہ طور پر شروع کر دی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق، پاکستانی صارفین 15 اکتوبر سے سبسکرپشن حاصل کر کے اسٹریمنگ شروع کر سکیں گے، جس کے لیے ماہانہ اور سالانہ دونوں پلانز دستیاب ہوں گے۔ایچ بی او میکس کے مطابق، نئے ممالک کی فہرست میں کمبوڈیا، مکاؤ، یوکرین اور کئی دیگر ایشیائی و یورپی ممالک شامل ہیں۔اس توسیع کے بعد صارفین کو ایچ بی او میکس اوریجنلز، ہیری پوٹر سیریز، ڈی سی یونیورس، وارنر بروس اور ڈسکوری کے شاندار مواد تک رسائی حاصل ہوگی۔پلیٹ فارم پر بڑی فلمیں، ڈرامے، ویب سیریز، پوڈکاسٹس، دستاویزی فلمیں اور ریئلٹی شوز سب کچھ دستیاب ہے، جو ہر عمر اور ذوق کے ناظرین کے لیے مواد فراہم کرتا ہے۔

پاکستانی صارفین کے لیے قیمتوں کا تعین بھی نہایت مناسب رکھا گیا ہے:
-
بنیادی ماہانہ سبسکرپشن: 467 روپے
-
پریمیم ماہانہ سبسکرپشن: 800 روپے
-
سالانہ اسٹینڈرڈ پیکج: 5,600 روپے
-
سالانہ پریمیم پیکج: 7,700 روپے
فیچرز کے لحاظ سے فرق:
-
اسٹینڈرڈ صارفین ایک وقت میں دو ڈیوائسز پر اسٹریمنگ کر سکیں گے، ایچ ڈی کوالٹی میں ویڈیوز دیکھ سکیں گے، اور سالانہ 30 شوز یا فلمیں ڈاؤن لوڈ کرنے کے اہل ہوں گے۔
-
پریمیم صارفین کو فور کے (4K) کوالٹی میں ویڈیوز دیکھنے، چار ڈیوائسز پر بیک وقت اسٹریمنگ کرنے اور 100 فلمیں یا ویب سیریز ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔
ایچ بی او میکس کی آمد سے قبل نیٹ فلیکس پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول اسٹریمنگ پلیٹ فارم تھا، تاہم اب ایچ بی او میکس کی انٹری پاکستانی ناظرین کے لیے بین الاقوامی معیار کے مواد کی نئی دنیا لے کر آئی ہے۔







Discussion about this post