تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز، ہانیہ عامر کی موجودگی

by ویب ڈیسک
جون 23, 2025
بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز، ہانیہ عامر کی موجودگی
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا آفیشل ٹریلر یوٹیوب پر ریلیز کر دیا گیا ہے، جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔ اس سے قبل قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے تحت ہانیہ کا کردار فلم سے نکال دیا گیا ہے، اور فلم کے کچھ مناظر دوبارہ برطانیہ میں شوٹ کیے گئے ہیں۔ تاہم ٹریلر نے ان تمام افواہوں کو غلط ثابت کر دیا۔ ہانیہ عامر نہ صرف فلم میں موجود ہیں بلکہ ٹریلر کے متعدد مناظر میں نمایاں طور پر نظر آ رہی ہیں، جس پر ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوا، ہانیہ عامر، ناصر چنیوتی اور دیگر معروف پنجابی اداکار شامل ہیں۔ فلم کو مکمل طور پر برطانیہ میں شوٹ کیا گیا ہے، جس کے باعث اس میں بین الاقوامی لوکیشنز اور اعلیٰ پروڈکشن ویلیو کا بھرپور اظہار کیا گیا ہے۔

ٹریلر کے منظرعام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھرپور ردِعمل دیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ "اب کہاں گئے وہ لوگ جو کہتے تھے کہ ہانیہ کو فلم سے نکال دیا گیا ہے؟” ایک اور مداح نے لکھا، "میرے ہمسفر سے لے کر کبھی میں کبھی تم اور اب پنجابی فلم انڈسٹری میں، ہانیہ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔” پاکستانی شائقین کی جانب سے دلجیت دوسانجھ کے لیے بھی محبت کا اظہار دیکھنے میں آیا۔ کئی صارفین نے ان کے لیے دعائیں کیں اور لکھا کہ پاکستانیوں کے دلوں میں ان کے لیے بے پناہ عزت ہے۔ یہ فلم 27 جون 2025ء کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، اور فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ فلم باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Previous Post

یوٹیوبر معاذ صفدر کو والد نے گھر سے الگ کردیا

Next Post

15سال سے زائد رہائش کےلیے زیر استعمال گھروں پر ودہولڈنگ ٹیکس زیرو

Next Post
15سال سے زائد رہائش کےلیے زیر استعمال گھروں پر ودہولڈنگ ٹیکس زیرو

15سال سے زائد رہائش کےلیے زیر استعمال گھروں پر ودہولڈنگ ٹیکس زیرو

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist