تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اسرائیلی حملے میں شہید

by ویب ڈیسک
جولائی 31, 2024
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اسرائیلی حملے میں شہید
Share on FacebookShare on Twitter

حماس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ شہید ہوئے، حماس نے دو ٹوک لفظوں میں اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے سربراہ پر حملے کے ذمہ داران کو سزا دیں گے۔ حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے۔ ادھر  ایران نے اسماعیل ہنیہ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جلد سامنے لانے کا اعلان کردیا ہے جبکہ پاسداران انقلاب کی طرف  سے کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بنایا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجے تہران میں ایک میزائل داغا گیا  تہران کے قلب میں میزائل وہاں فائر کیا جہاں اسماعیل ہنیہ اپنے محافظ سمیت تھے۔ یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ غزہ جنگ بندی مذاکرات میں بطور مذاکرات کار شریک تھے، انہیں 2017 میں حماس کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ غزہ میں سفری پابندیوں سے بچنے کیلئے اسماعیل ہنیہ ترکیے اور قطر میں رہتے تھے۔ دوسری جانب  حماس رہنما سامی ابو زہری کا کہنا ہے کہ  ہم بیت المقدس کو آزاد کرانے کے لیے کھلی جنگ لڑ رہے ہیں، بیت المقدس کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Previous Post

فوج کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی

Next Post

اسماعیل ہنیہ کاخون رائیگاں نہیں جائے گا، ایران

Next Post
اسماعیل ہنیہ کاخون رائیگاں نہیں جائے گا، ایران

اسماعیل ہنیہ کاخون رائیگاں نہیں جائے گا، ایران

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist