تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

گرین کارڈ ہولڈر کو ملک بدر کیا جاسکتا ہے، امریکی نائب صدر

by ویب ڈیسک
مارچ 15, 2025
گرین کارڈ ہولڈر کو ملک بدر کیا جاسکتا ہے، امریکی نائب صدر
Share on FacebookShare on Twitter

امریکہ میں امیگریشن کے قوانین پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے، جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ ‘گولڈ کارڈ’ منصوبے کے ساتھ ہی نائب صدر جے ڈی وینس نے گرین کارڈ ہولڈرز کے حقوق پر سوال اٹھائے ہیں۔  اگرچہ گرین کارڈ، جو باضابطہ طور پر ‘پرمیننٹ ریزیڈنٹ کارڈ’ کہلاتا ہے، غیر ملکی شہریوں کو امریکہ میں رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، وینس کا کہنا ہے کہ یہ مستقل رہائش کی ضمانت نہیں ہے۔ وینس کا کہنا ہے کہ گرین کارڈ ہولڈر کو امریکہ میں غیر معینہ مدت تک رہنے کا حق حاصل نہیں ہے ۔ یہ صرف آزادیٔ اظہار کا مسئلہ نہیں ہے۔ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے ور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم، بطور امریکی شہری، یہ فیصلہ کریں کہ ہمارے قومی معاشرے کا حصہ کون بنے۔  یاد رہے کہ  امریکی امیگریشن قوانین کے تحت، گرین کارڈ بعض شرائط کے تحت منسوخ کیا جا سکتا ہے، جیسے کہ جرائم میں ملوث ہونا، ملک سے طویل غیر حاضری  یا امیگریشن کے اصولوں پر عمل نہ کرنا۔

ٹرمپ کا 5 ملین ڈالر کا ‘گولڈ کارڈ’ منصوبہ

صدر ٹرمپ نے ایک نئے ‘گولڈ کارڈ’ پروگرام کی تجویز دی ہے، جس کے تحت غیر ملکی افراد 5 ملین ڈالر ادا کرکے امریکہ میں رہائش کا حق حاصل کر سکیں گے۔

ہنرمند افراد کے امریکہ میں قیام کا مسئلہ

ٹرمپ نے موجودہ امیگریشن نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا  تھا کہ یہ اعلیٰ تعلیم یافتہ غیر ملکیوں، خاص طور پر بھارتی شہریوں کے لیے امریکہ میں رہنے میں مشکلات پیدا کر رہا ہے۔  بھارت، چین، جاپان اور دیگر ممالک سے طلبہ ہارورڈ یا وارٹن اسکول آف فنانس جیسے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں، انہیں ملازمت کی پیشکش کی جاتی ہے، لیکن بعد میں یہ پیشکش منسوخ ہو جاتی ہے کیونکہ ان کی رہائش کی حیثیت واضح نہیں ہوتی۔ اسی بنا پر اب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  اس نئے ‘گولڈ کارڈ’ منصوبے کے تحت کمپنیاں بھی یہ کارڈ خرید کر ہنرمند غیر ملکی ملازمین کی بھرتی کو آسان بنا سکیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ اربوں ڈالر کی آمدنی پیدا کر سکتا ہے، جس سے قومی قرضے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Previous Post

پاکستان میں دہشتگردی کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Next Post

امریکا : درجنوں ممالک، بشمول پاکستان اور میانمار پر سفری پابندی لگانے پر غور

Next Post
امریکا :  درجنوں ممالک، بشمول پاکستان اور میانمار پر سفری پابندی لگانے پر غور

امریکا : درجنوں ممالک، بشمول پاکستان اور میانمار پر سفری پابندی لگانے پر غور

Discussion about this post

تار نامہ

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق

ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 31 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں کارروائیاں،15 دہشت گرد ہلاک

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist