وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے پہلے گرین سکوک بانڈ کے اجرا کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اس تاریخی لمحے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی — اور اسے ملک کی مالیاتی تاریخ میں ایک قابلِ فخر موڑ قرار دیا۔ جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 30 ارب روپے مالیت کے ڈومیسٹک گرین سکوک بانڈ کا اجرا کیا گیا۔ یہ بانڈ تین سالہ مدت کا ہوگا، جسے "اجارہ اسٹرکچر” کے تحت متغیر شرح پر جاری کیا جا رہا ہے، اور یہ سسٹین ایبل انویسٹمنٹ فریم ورک کے تحت آتا ہے یعنی سرمایہ کاری بھی ہوگی، ماحول دوست بھی، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مجموعی مقامی قرضہ اس وقت 37 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس میں سے 5 کھرب روپے یعنی تقریباً 14 فیصد سکوک بانڈز پر مشتمل ہے۔
یہ نیا گرین سکوک، ملک کی کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا ثبوت ہے۔ محمد اورنگزیب نے لندن کے حالیہ دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی رکھتے ہیں بس شرط یہ ہے کہ ہم معاشی استحکام کو برقرار رکھیں، اور توانائی، ٹیکس اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کو سنجیدگی سے آگے بڑھائیں۔ وزیر خزانہ نے مزید انکشاف کیا کہ حکومت آئندہ مالی سال ۔2025-26 کا بجٹ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حوصلہ افزاء اور پائیدار ترقی پر مبنی بنانے جا رہی ہے
Discussion about this post