تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

جی این ایم آئی کے زیر اہتمام ماحولیاتی صحافیوں کے تحفظ کے لیے نئے پروگرام کا آغاز

ہمیں اپنے تحفظ کو ترجیح دینی ہوگی تاکہ زمین کا تحفظ کر سکیں، ماہرین

by ویب ڈیسک
ستمبر 24, 2025
جی این ایم آئی  کے زیر اہتمام ماحولیاتی صحافیوں کے تحفظ کے لیے نئے پروگرام کا آغاز
Share on FacebookShare on Twitter

گلوبل نیبرہُڈ فار میڈیا انوویشن  نے کراچی میں منعقدہ تقریب میں اپنے نئے منصوبے  "تحفّظِ ماحولیاتی صحافت کا باقاعدہ آغاز کردیا۔  اس موقع پر سینئر صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ماحولیاتی رپورٹرز نے ماحولیاتی صحافت کو درپیش خطرات اور اس کے تحفظ کی فوری ضرورت پر گفتگو کی۔

جی این ایم آئی کی صدر ناجیہ اشعر نے اپنے ابتدائی خطاب میں کہا کہ "ماحولیاتی صحافت ملک میں سب سے زیادہ مشکل رپورٹنگ میں سے ایک بن چکی ہے، لیکن یہ ہماری کمیونٹیز اور مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے ۔ صحافیوں کا تحفظ اور ان کی آواز کو موثر بنانا احتساب اور ماحولیاتی اقدامات کے لیےناگزیر ہے۔”

ماہرِ ماحولیات اور سینئر صحافی عافیہ سلام نے ماحولیاتی صحافیوں کے خلاف جرائم اور استثنی کے لیے تیار کردہ مانیٹرنگ فریم ورک پیش کیا،  جس کے ذریعے دھمکیوں، ہراسانی اور حملوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا تاکہ پالیسی اور ایڈوکسی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکے۔

سینئر براڈکاسٹ جرنلسٹ سید مسعود رضا نے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کو ڈیجیٹل آلات اور حفاظتی پروٹوکول فراہم کیے جائیں تاکہ فیلڈ رپورٹنگ میں درپیش خطرات کم کیے جا سکیں۔ تقریب کے بریک آؤٹ سیشنز میں صحافیوں، ماہرینِ تعلیم، سول سوسائٹی کے ارکان اور ماحولیاتی کارکنوں نے اپنی تجاویز، کیس اسٹڈیز اور ذاتی تجربات شیئر کیے۔

مباحثوں میں صحافیوں کی حفاظت، جوابدہی اور تحقیقی و حل پر مبنی رپورٹنگ کی خصوصی تربیت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ تقریب اختتام پذیر ہوئی ایک متفقہ کال ٹو ایکشن کے ساتھ، جس میں صحافیوں، سول سوسائٹی اور پالیسی سازوں کے درمیان زیادہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔  شرکاء نے جی این ایم آئی کی قیادت کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو بروقت اور صحافت کی آزادی کے تحفظ اور ماحولیاتی صحافت کو مضبوط بنانے کی اہم کاوش قرار دیا۔

 

Previous Post

پی آئی اے کی بڑی کامیابی, برطانیہ کے لیے براہِ راست پروازیں بحال

Next Post

آئی سی سی کی امریکا کرکٹ پر معطلی، رکنیت فوری طور پر معطل

Next Post
آئی سی سی کی امریکا کرکٹ پر معطلی، رکنیت فوری طور پر معطل

آئی سی سی کی امریکا کرکٹ پر معطلی، رکنیت فوری طور پر معطل

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist