تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاک-امریکہ بزنس کانفرنس؛ تجارتی تعاون کا نیا عزم

by ویب ڈیسک
جولائی 28, 2025
پاک-امریکہ بزنس کانفرنس؛ تجارتی تعاون کا نیا عزم
Share on FacebookShare on Twitter

 گلوبل نیبر ہوڈ فار میڈیا انوویشن (جی این ایم آئی) کے زیر اہتمام امریکی ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان   اور پاک امریکہ ایلومنائی نیٹ ورک کے تعاون سے کراچی آرٹس کونسل میں پاک امریکہ  بزنس اینڈ انٹرپرینیورشپ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون اور بزنس انوویشن کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لئے پوان المنائی، ممتاز کاروباری شخصیات، ٹیک انکیوبیٹر ایگزیکٹوز، پالیسی سازوں، میڈیا انوویٹرز، تجارتی رہنماؤں اور دیگر اسٹیک ہولڈرلز اس تقریب کا حصہ بنے۔ایک روزہ کانفرنس نے انٹرپرینیورشپ، ڈیجیٹل میڈیا، تجارتی ترقی، اسٹارٹ اپ سرمایہ کاری اور کراس بارڈر کلابوریشن کو فروغ دینے کیلئے  مختلف کاروباری طبقات کے درمیان ڈائیلاگ کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ کانفرنس کا مقصد انوویشن پر مبنی روابط کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا اور نوجوانوں، میڈیا پروفیشنلز اور کاروباری برادری کے لیے پائیدار اقتصادی مواقع کو فروغ دینا تھا۔

تقریب کا آغاز جی این ایم آئی کی صدر ناجیہ اشعر کے استقبالیہ کلمات سے ہوا، انہوں نے بتایا کہ پروجیکٹ فوکس پاک امریکا تجارتی تعلقات، کاروباری ٓاسٹوری ٹیلنگ، ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ اور کراس بارڈز کلابوریشن پر مرکوز تھا۔ انہوں نے کہا "میڈیا اور انٹرپرینیورشپ باہم مل کر انوویشن کو فروغ دے سکتے ہیں اور ایک جامع، مستقبل سے ہم آہنگ پارٹنرشپ قائم کر سکتے ہیں۔”

امریکی قونصل خانہ کراچی کے پبلک ڈپلومیسی آفیسر انتھونی جونز نے اپنے خطاب میں معاشی سفارت کاری کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور پاک-امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی معاشی خوشحالی کے لیے انٹرپرینیورشپ، صلاحیت سازی، اور پائیدار ترقی میں تعاون کے ذریعے امریکہ کی مستقل حمایت کو اجاگر کیا، اور شراکت داری، ترقی، اور دوطرفہ تعاون کے فروغ میں   مشترکہ عزم کو نمایاں کیا۔اس موقع پر پلس کے صدر فیصل عزیز خان نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امریکا کے درمیان تجارتی تعلق وقت کی اہم ضرورت ہے۔حاضرین کو کانفرنس میں کامیاب بزنس پر مبنی 6دستاویزی فلموں کی اسکریننگ کے ساتھ ساتھ ماہرین کی شراکت سے تین پینل ڈسکشن کا بھی انعقاد ہوا جس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان کاروباری کامیابی، میڈیا انٹرپرینیورشپ اور سمندر پار پاکستانیوں کے ملکی تجارتی ترقی میں شراکت داری کی متاثر کن کہانیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ پہلے پینل میں نمایاں میڈیا شخصیات جیسے صدر جی این ایم آئی ناجیہ اشعر،  بانی لیڈرشپ ایڈونچر عدیل اظہر، سینئر رپورٹر عرب نیوز نعمت خان  عرب نیوز اور بانی نیوز ون  سیما طاہر خان شامل تھے۔ پینل کی میزبانی سینئر براڈکاسٹ جرنلسٹ سید مسعود رضا نے کی۔ اس سیشن میں ڈیجیٹل اسٹوری ٹیلنگ، آزاد صحافت، اور مواد میں جدت جیسے موضوعات پر بات ہوئی۔

مقررین نے پائیدار آمدنی کے ماڈلز، ایڈیٹوریل آزادی، ناظرین کی پسند پر مبنی کانٹینٹ ، اور ٹیکنالوجی کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اظہار رائے کی آزادی، میڈیا خواندگی، اور کراس باڈر کلابوریشن کو ایک مضبوط، مؤثر اور ڈیجیٹل دنیا سے ہم آہنگ میڈیا کا اہم ستون قرار دیا۔ ایک دوسرا پینل جس کا عنوان پاک امریکہ کاروباری تعاون ایک اسٹریٹجک وژن، تھا۔ جس نے پاکستان کی تجارت، مینوفیکچرنگ اور کاروباری برادری کے رہنماؤں کو اکٹھا کیا۔ پینل میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز (کاٹی) کے صدر جنید نقی، سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان شہریار تاج اور ڈاکٹر ہما بقائی، سربراہ ملینیم انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ انٹریپرینورشپ شامل تھیں۔ سینئر براڈکاسٹ جرنلسٹ نادیہ نقی کی سربراہی میں اس پینل نے امریکی کاروباری اداروں کے ساتھ تجارتی تعلقات، برآمدات کو درپیش چیلنجز اور معدنیات، آئی ٹی  اور سروسز جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔ مقررین نے پالیسی میں تسلسل، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، اور تجارتی میدان کے ساتھ ساتھ تعلیم، تحقیق، اور تارکین وطن کی شمولیت کے ذریعے طویل مدتی خیر سگالی اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

آخری پینل کیپیٹل میٹس کریٹیویٹی: دی اسٹارٹ اپ انویسٹمنٹ ایکویشن کے موضوع پر تھا، جس میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم، سرمایہ کاروں، انکیوبیٹرز، اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ابتدائی مراحل میں انویسٹمنٹ کی مدد فراہم کرنے کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا۔ نمایاں مقررین میں شامل تھے:  بانی نیسٹ آئی او اور کیٹ لیٹلسٹ لیب جہاں آرا،  ایگزیکٹو پروڈیوسر شارک ٹینک پاکستان طارق قاضی ،  ڈائریکٹر این آئی سی کراچی سید اظفر حسین – بانی فیم پرو نادیہ پٹیل گانجی ، اور بانی دستک وینچرز  سیف علی  شامل تھے۔

اس سیشن میں مقررین نے مشورہ دیا کہ کامیاب اسٹارٹ اپس کے لیے جذبہ، ادارہ جاتی معاونت، صنفی شمولیت، اور جامعات کی سطح پر انکیوبیشن سینٹرز کا قیام ناگزیر ہے۔ پاک امریکہ تعلقات بزنس اینڈ انٹرپرینیورشپ کانفرنس مشترکہ معاشی اہداف کو آگے بڑھانے اور انٹرپرائز، اسٹوری ٹیلنگ اور انوویشن کے ذریعے لوگوں سے لوگوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم ہے

Previous Post

شہید میجر زیاد سلیم کو خراجِ عقیدت: وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہلِ خانہ سے ملاقات

Next Post

کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی: خودکش حملہ آور سمیت 3 خوارج ہلاک

Next Post
کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی: خودکش حملہ آور سمیت 3 خوارج ہلاک

کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی: خودکش حملہ آور سمیت 3 خوارج ہلاک

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist