تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

شواہد سے ظاہر ہوا مئی تنازع میں جنگ بندی کیلئے بھارت نے تیسرے ملک سے مداخلت کرائی

by ویب ڈیسک
جنوری 8, 2026
fo
Share on FacebookShare on Twitter

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے واضح کیا ہے کہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ مئی تنازع کے دوران بھارت نے جنگ بندی کے لیے تیسرے ملک کی مداخلت کروائی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا دہشتگردی پر مبنی من گھڑت بیانیہ اور پاکستان کے خلاف جارحیت حقائق کو چھپا نہیں سکتا۔ بھارت خطے میں امن کے لیے مسلسل خطرہ رہا ہے، اس نے بیرونِ ملک ماورائے عدالت قتل کیے اور ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی۔ طاہر حسین اندرابی نے مزید کہا کہ کلبھوشن جیسے آپریٹوز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کی گئی، مطلوب مجرموں کو بھارت نے محفوظ پناہ گاہیں فراہم کیں، اور بھارت میں اقلیتوں کو بڑھتی ہوئی ہراسانی اور جبر کا سامنا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ہزاروں کشمیری سیاسی رہنما اور سول سوسائٹی کے ارکان قید میں ہیں۔ سینئر کشمیری رہنما شبیر شاہ کئی برسوں سے طویل قید کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ خاتون رہنما آسیہ اندرابی بھی طویل عرصے سے بھارتی حراست میں ہیں۔ دیگر کشمیری سیاسی رہنما بھی دہائیوں پر محیط قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں سزا دی گئی اور کشمیری صحافی عرفان مجید بھارتی حکام کی انتقامی کارروائیوں کا شکار ہیں۔ ترجمان نے ایران کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بیرونی جارحیت اور دھمکیوں کی مخالفت کی ہے، ایران پر سابقہ پابندیوں کی مخالفت کی اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔ جوہری معاہدے سے متعلق پابندیوں کو غیر تعمیری قرار دیا گیا اور ایران کی اندرونی صورتحال اس کا داخلی معاملہ ہے، جس میں پاکستان کبھی مداخلت نہیں کرتا۔

انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مضبوط اور کثیرالجہتی نوعیت کا ہے۔ کسی مخصوص دفاعی پلیٹ فارم یا قرض کے حوالے سے حتمی معاہدے کی اطلاع نہیں، اور کسی بھی ممکنہ دفاعی معاہدے کی تصدیق باضابطہ عمل کے بعد کی جائے گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی فوجیوں کی تعداد بڑھانے کے کسی فیصلے کی معلومات نہیں، اور دفاعی منصوبوں پر قیاس آرائیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان متعدد دفاعی منصوبے زیرِ غور ہیں اور تعاون کا سلسلہ دوطرفہ فریم ورک کے تحت جاری ہے۔

Previous Post

امریکا نے وینزویلا کے تیل کی برآمدات سے منسلک 2 آئل ٹینکرز کو ضبط کر لیا

Next Post

بلوچستان: اسلام آباد یونیورسٹی سے فارغ التحصیل دہشت گرد کی گرفتار ہوئی ہے, ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

Next Post
capture

بلوچستان: اسلام آباد یونیورسٹی سے فارغ التحصیل دہشت گرد کی گرفتار ہوئی ہے, ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist