تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں امریکہ میں گرفتار لقمان پاکستانی نہیں, وزارت خارجہ

by ویب ڈیسک
دسمبر 4, 2025
afghan
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور مبینہ طور پر ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایک نوجوان کی گرفتاری نے نہ صرف سیکیورٹی اداروں کو چوکنا کر دیا بلکہ میڈیا اور عوامی حلقوں میں بھی شدید ہلچل مچا دی۔ تاہم اس معاملے نے اُس وقت ایک حیران کن موڑ لیا جب پاکستان کے دفترِ خارجہ نے حقیقت کو ایک بالکل مختلف زاویے سے سامنے لے آیا۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے دوٹوک انداز میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا میں گرفتار ہونے والا لقمان خان کسی صورت پاکستانی شہری نہیں، بلکہ وہ افغان باشندہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ لقمان خان نے پاکستانی شناخت کے بغیر ایک عرصہ بطور مہاجر پاکستان میں ضرور گزارا، مگر اس کی اصل شہریت افغانستان کی ہے، اور اس کی زندگی کا بڑا حصہ امریکا میں گزرا ہے۔ ترجمان نے میڈیا رپورٹس کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہری کی گرفتاری سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، جو نہ صرف عوامی رائے کو متاثر کرتی ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی غلط تاثر پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ لقمان خان کے پاس امریکا اور افغانستان کی دہری شہریت ہے اور وہ ایک عرصے تک افغان پناہ گزین کیمپ میں مقیم بھی رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی شہر ڈیلاویئر میں 24 نومبر کی رات پیش آنے والا یہ واقعہ فلمی منظر جیسا تھا۔ پولیس نے کینبی پارک ویسٹ کے علاقے میں ایک مشکوک ٹرک کو روکا، جس میں 25 سالہ لقمان خان سوار تھا۔ جب پولیس نے اسے گاڑی سے باہر نکلنے کا حکم دیا تو اس نے مزاحمت کی، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔ تلاشی کے دوران جو چیزیں سامنے آئیں، انہوں نے حکام کو بھی چونکا کر رکھ دیا۔ ٹرک سے ایک پستول، میگزین اور ایسی دستاویزات برآمد ہوئیں جن میں ایک ممکنہ حملے کی واضح جھلک نمایاں تھی۔ ان صفحات پر یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے پولیس اسٹیشن کا مفصل خاکہ موجود تھا، جس میں داخلی و خارجی راستوں کی نشاندہی، حساس مقامات کے نشان اور حتیٰ کہ ایک پولیس افسر کا نام بھی درج تھا۔

Previous Post

صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون آل راؤنڈر

Next Post

بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ

Next Post
pakistan

بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist