چین کے تاریخی شہر یانگ ژو میں منعقد ہونے والے پانچ روزہ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (SCO) فلم فیسٹیول 2025 میں پاکستان نے سینما کی دنیا میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ پاکستانی فلموں ’دیمک‘ اور ’نایاب‘ نے نہ صرف ناظرین کو متاثر کیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔
’دیمک‘ کو بیسٹ ایڈیٹنگ کا ایوارڈ
عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی سنسنی خیز بلیک ہارر فلم دیمک نے بیسٹ ایڈیٹنگ کا اعزاز حاصل کیا۔ فلم کے ہدایتکار رافع راشدی اور مرکزی اداکارہ سونیا حسین نے ایوارڈ وصول کیا۔ فلم کی کہانی روایتی ساس بہو کے کشیدہ رشتے کو ایک پراسرار اور ماورائی پس منظر میں پیش کرتی ہے۔
کاسٹ:
جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، سونیا حسین، فیصل قریشی، ثمن انصاری
’نایاب‘ کو اسپیشل جیوری ایوارڈ
گزشتہ سال جنوری میں ریلیز ہونے والی دل کو چھو لینے والی فلم نایاب نے اسپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام کیا۔ یہ ایوارڈ فلم کے ہدایتکار عمیر ناصر علی اور اداکار اسامہ خان نے وصول کیا۔ فلم کی کہانی ایک نوجوان لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو بچپن سے کرکٹ کھیلنے کی شوقین ہے اور معاشرتی رکاوٹوں کے باوجود اپنے خواب کے تعاقب میں ڈٹی رہتی ہے۔
کاسٹ:
یمنیٰ زیدی، جاوید شیخ، عدنان صدیقی، اسامہ خان، فواد خان، فریال محمود
پاکستانی وفد کی نمائندگی
فیسٹیول میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد میں شامل اہم شخصیات:
-
شہزاد رفیق (چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن و جیوری ممبر)
-
ندیم مانڈوی والا (فلم ڈسٹریبیوٹر)
-
عرفان ملک
-
وجیہہ قمر (وزیرِ مملکت برائے تعلیم)
-
ثمینہ فرزین (ڈی جی ڈی ای ایم پی)
-
منظور علی (پاکستان ایمبیسی چائنا)
-
یہ اعزازات نہ صرف پاکستانی سینما کی تخلیقی قابلیت کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر ہماری کہانیوں، موضوعات اور فلمی معیار کو تسلیم کیے جانے کا ثبوت بھی ہیں۔







Discussion about this post