تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع

by ویب ڈیسک
اکتوبر 1, 2025
56 بڑے شہروں میں جائیدادوں کے سرکاری ریٹس کا نیا نوٹیفکیشن
Share on FacebookShare on Twitter

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2025 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 15 اکتوبر کر دی ہے۔ یہ اعلان منگل اور بدھ کی درمیانی شب اُس وقت کیا گیا جب ابتدائی ڈیڈ لائن 30 ستمبر آدھی رات کو ختم ہونے والی تھی۔ ایف بی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ مختلف تجارتی تنظیموں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور عام شہریوں کی درخواستوں کے بعد کیا گیا ہے۔ یہ توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 214A کے تحت دی گئی ہے۔

This decision has been made under Section 214A of the Income Tax Ordinance, 2001. The extension in the deadline has been granted in response to requests made by various trade bodies, tax bar associations, and the general public. 2/2

— FBR (@FBRSpokesperson) September 30, 2025

پہلے توسیع سے انکار، پھر اچانک فیصلہ

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اعلان سے ایک روز قبل ایف بی آر نے عوام سے کہا تھا کہ وہ 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن سے پہلے اپنے ریٹرن جمع کروائیں کیونکہ تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ حتیٰ کہ ایف بی آر کے ایک بیان میں ایسی تمام خبروں کو بھی جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا گیا تھا جن میں توسیع کے امکان کا ذکر تھا یا آئرس (ٹیکس فائلنگ سسٹم) کی رفتار کم ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

ٹیکس سال2025 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکا مقررہ وقت ختم ہونے میں صرف تین گھنٹے رہ گئے ہیں۔ ٹیکس سال 2025 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ ایف بی آر کا IRIS پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال ہے اور بخوبی کام کر رہا ہے ۔ 1/3

— FBR (@FBRSpokesperson) September 30, 2025

پس منظر

تاریخ میں توسیع کی ایک بڑی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ شہریوں کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے میں غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی، جب کہ بعض مبصرین اسے ایف بی آر پر بڑھتے دباؤ کا نتیجہ بھی قرار دے رہے ہیں۔ اب ٹیکس دہندگان کے پاس اپنے گوشوارے فائل کرنے کے لیے مزید دو ہفتوں کا وقت ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام حکومت کے لیے ریونیو بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

Previous Post

کم عمری کی شادی شریعت میں درست مگر قانون کے تحت جرم قرار

Next Post

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 10 دہشت گرد ہلاک

Next Post
سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 31 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 10 دہشت گرد ہلاک

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist