پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی طویل انتظار کے بعد بھارتی سینما میں واپسی کو اس وقت دھچکا لگا جب 9 مئی کو ریلیز ہونے والی ان کی فلم ” عبیرگلال ” کی نمائش اچانک روک دی گئی۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں فلم کو غیر معینہ مدت کے لیے ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فلم کی معاون اداکارہ ردھی ڈوگرا نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی حکومت کی پالیسیوں کی پابند ہیں۔ فواد خان کی فلم کے مستقبل پر سوالیہ نشان پہلے ہی لگ چکا تھا، تاہم اب اس کی ریلیز مؤخر ہونے کی باضابطہ تصدیق کردی گئی ہے۔ فلم کی ٹیم نے نئی ریلیز تاریخ کا اعلان نہیں کیا، لیکن تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ موجودہ حالات میں اس فلم کا ریلیز ہونا کئی سالوں تک ممکن نظر نہیں آتا۔
Discussion about this post