فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی بھارتی کوششیں مکمل طور پر ناکام ہو گئیں۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کرانے کی بھرپور سفارتی کوشش کی گئی، تاہم اجلاس کے دوران پاکستان کو صرف "رپورٹنگ” کی سطح پر رکھا گیا ہے، جو عالمی اعتماد کی ایک علامت ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں چین نے پاکستان کے حق میں کھل کر مؤقف اپنایا، جبکہ ترکی اور جاپان نے بھی پاکستان کی بھرپور حمایت کی۔ اس فیصلے کے بعد بھارت نہ صرف اپنے عزائم میں ناکام رہا بلکہ اس کی بین الاقوامی ساکھ کو بھی شدید دھچکا پہنچا۔”آپریشن بنیان مرصوص” کے بعد پاکستان کی سفارتی پوزیشن مسلسل مضبوط ہو رہی ہے، اور عالمی سطح پر اسے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ سفارتی ماہرین کے مطابق ہندوتوا اور صہیونی لابی کی مشترکہ کوششیں بھی پاکستان کو FATF کی گرے لسٹ میں شامل کروانے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ پاکستان کے خلاف جھوٹے بیانیے اور سیاسی دباؤ کی پالیسی اب غیر مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔
یہ فیصلہ نہ صرف پاکستان کے مؤثر سفارتی کردار کی عکاسی کرتا ہے بلکہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ عالمی برادری پاکستان پر اعتماد کرتی ہے۔ FATF اجلاس میں کامیابی پاکستان کے لیے ایک اور سفارتی فتح ہے۔
Discussion about this post