تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فہد مصطفیٰ پر سابق فوٹوگرافر کے سنگین الزامات

by ویب ڈیسک
جولائی 31, 2025
فہد مصطفیٰ پر سابق فوٹوگرافر کے سنگین الزامات
Share on FacebookShare on Twitter

معروف اداکار اور گیم شو میزبان فہد مصطفیٰ ایک نئی تنازعے کی زد میں آ گئے ہیں، جہاں اے آر وائی ڈیجیٹل کے سابق فوٹوگرافر عمر سعید نے ان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ عمر سعید نے انسٹاگرام پر فہد مصطفیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ شو کے دوران کسی جانب اشارہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ فوٹوگرافر نے لکھا کہ فہد مصطفیٰ نے شو کے سیٹ پر ان کے ساتھ کئی بار توہین آمیز رویہ اختیار کیا اور بعد ازاں انہیں ملازمت سے بھی نکلوا دیا۔ عمر سعید کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو دو سال پرانی ہے لیکن اب وہ اس وقت کو یاد کر کے اس حقیقت کو عوام کے سامنے لانا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کئی بار فہد مصطفیٰ کے بدتمیز رویے کا سامنا کر چکے ہیں، مگر خاموشی اختیار کی کیونکہ ملازمت خطرے میں تھی۔ فوٹوگرافر نے دعویٰ کیا کہ:

"اس نے میرا کیریئر برباد کر دیا، لیکن ا اب میں اپنا کاروبار چلا رہا ہوں اور اتنا کما لیتا ہوں کہ اپنے خاندان کا پیٹ پال سکوں۔ اب وقت ہے کہ اس کا اصلی چہرہ سب کے سامنے آئے۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Omar Saeed (@omarsaeedofficial)

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔ کئی صارفین نے فہد مصطفیٰ پر تنقید کی کہ وہ اکثر شو میں بھی بدتمیزی کرتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ کچھ صارفین نے فوٹوگرافر کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر وہ واقعی متاثر تھے تو اتنے عرصے بعد یہ معاملہ کیوں اٹھایا گیا۔ کچھ افراد نے یہ بھی سوال کیا کہ فہد مصطفیٰ کی تصاویر اب بھی عمر سعید کے سوشل میڈیا پر کیوں موجود ہیں۔ بعض نے فوٹوگرافر پر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا۔ دوسری جانب فہد مصطفیٰ نے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ ان کے مداح اور ناقدین دونوں ہی ان کا مؤقف سننے کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک نمایاں نام ہیں۔ وہ “جیتو پاکستان” گیم شو کی میزبانی کے ساتھ ساتھ متعدد ڈراموں اور فلموں میں کامیاب اداکاری کر چکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کا ڈرامہ “کبھی میں کبھی تم” ہانیہ عامر کے ساتھ ناظرین میں مقبول ہوا ہے۔

Previous Post

کے-الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو برطرف کرنے کا حکم

Next Post

فیض آباد احتجاج کیس: علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، گرفتاری کا حکم برقرار

Next Post
وزیر اعلیٰ کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

فیض آباد احتجاج کیس: علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، گرفتاری کا حکم برقرار

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist