وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملک کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کر دیا، الیکٹرک بس میں 30 نشستیں جبکہ 80 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر، وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات ہیں۔ الیکٹرک بس میں اسپیشل افراد کے لیے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہوگی۔ پہلی مرتبہ بس میں مسافروں کے تحفظ کے لیے فرش پر اینٹی سلپ شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے، مکمل الیکٹرک بس کے لیے 9 مخصوص چارجنگ اسٹیشن قائم کیے گئے، بس 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکے گی۔ بس میں مسافروں کی سہولت کے لیے روٹ ڈسپلے بھی ہے جبکہ الیکٹرک بس میں خواتین کے لیے الگ فی میل سیکشن ہوگا۔ ہراسانی کے واقعات کے سدباب کے لیے کیمرے بھی نصب ہوں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ لاہور کے سب سے بڑے طویل ترین 21کلو میٹر روٹ پر 27 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن براستہ کوئینز روڈ، مزنگ، فیروز پور روڈ، کیمپس پل اور اچھرہ نہر سے ای بس سروس شروع ہوگی۔
Discussion about this post