تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

دبئی : اب کرپٹو میں، امارات ایئر لائن اور ڈبئی ڈیوٹی فری کا انقلابی قدم

by ویب ڈیسک
جولائی 11, 2025
متحدہ عرب امارات کے نئے حکومتی ڈھانچے کا اعلان
Share on FacebookShare on Twitter

دبئی، جو جدید معیشت اور ٹیکنالوجی میں دنیا کا علمبردار بنتا جا رہا ہے، ایک اور اہم سنگ میل عبور کرنے جا رہا ہے۔ ایمریٹس ایئرلائن اور دبئی ڈیوٹی فری نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے ادائیگی کی سہولت متعارف کرائیں گے۔ یہ فیصلہ اُن نوجوان مسافروں کے لیے نہایت خوش آئند ہے جو روایتی پیسے کے بجائے ڈیجیٹل سکّوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

 نیا معاہدہ، نئی سہولت

یہ اقدام ایمریٹس ایئرلائن اور عالمی سطح پر معروف ڈیجیٹل کرنسی کے ادارے کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت سامنے آیا، جس پر شیخ احمد بن سعید آل مکتوم کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔اس معاہدے کے مطابق، اگلے سال سے مسافر اپنے ہوائی سفر اور ڈیوٹی فری خریداری کے لیے بٹ کوائن، ایتھریئم اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں سے ادائیگی کر سکیں گے۔ ادارے کے مطابق، اس فیصلے کا مقصد اُن نوجوانوں کو سہولت فراہم کرنا ہے جو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جُڑے ہوئے ہیں اور رقوم کی لین دین کے نئے طریقے اپنانا چاہتے ہیں۔

.@Emirates, @DubaiDutyFree, and @Cryptocom have signed a Memorandum of Understanding to enable digital payment solutions for travellers.

This partnership agreement represents a promising step towards our shared ambition to transform travel and commerce. By exploring advanced… pic.twitter.com/qS1WATKTWX

— HH Sheikh Ahmed bin Saeed Al Maktoum (@HHAhmedBinSaeed) July 9, 2025

 دبئی ،  ڈیجیٹل کرنسی کا نیا مرکز

یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا جب بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ بارہ ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ سال 2024 کے دوران دبئی میں تین ہزار ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ڈیجیٹل کرنسی کے شعبے میں ہو چکی ہے، جس نے اسے خطے کا سب سے بڑا ڈیجیٹل معیشت کا مرکز بنا دیا ہے۔ دبئی کے زمین و جائیداد کے ادارے نے پہلے ہی بلاک چین کو شامل کر لیا ہے، اور کئی بڑے کاروباری ادارے جیسے رہائشی منصوبے اور مواصلاتی کمپنیاں ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ یہ فیصلہ صرف ایک ادائیگی کا نیا ذریعہ نہیں بلکہ ایک نئی معاشی سوچ اور مستقبل کی سمت کا اشارہ ہے۔ دبئی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف بلند عمارتوں کا شہر نہیں، بلکہ ترقی، جدت اور آنے والے وقت کا رہنما بھی ہے۔

Previous Post

بلوچستان : فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ہاتھوں 9 مسافر شہید

Next Post

بھارت میں تاریخ کی سب سے بڑی عوامی ہڑتال

Next Post
بھارت میں تاریخ کی سب سے بڑی عوامی ہڑتال

بھارت میں تاریخ کی سب سے بڑی عوامی ہڑتال

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist