تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

افغانستان سے امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا کو افغان طالبان سے جوڑنا حقائق کے منافی ہے

by ویب ڈیسک
جنوری 6, 2026
dg ispr
Share on FacebookShare on Twitter

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا کو افغان طالبان سے جوڑنا حقائق کے منافی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں موجود بعض سیاسی حالات دہشت گرد عناصر کو سرگرم ہونے کا موقع دے رہے ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس بریفنگ کا مقصد سال 2025 کے دوران دہشت گردی کی صورتحال اور اس کے خلاف کیے گئے اقدامات کو یکجا انداز میں عوام کے سامنے رکھنا ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ برس دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے لحاظ سے غیر معمولی رہا، جہاں سکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں آپریشنز کر کے دہشت گرد نیٹ ورکس کو شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں ریاست اور عوام ایک صفحے پر نظر آئے اور دہشت گردوں کو کسی بھی سطح پر قبولیت حاصل نہ ہو سکی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک ادارے کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ لڑائی ہے، اور اس میں کامیابی کے لیے مسلسل اور مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان اس وقت خطے میں شدت پسند سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے۔ صرف 2025 میں ملک بھر میں 75 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، جن کی روزانہ اوسط دو سو سے زیادہ بنتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کارروائیوں میں سب سے زیادہ آپریشنز بلوچستان میں کیے گئے، جبکہ خیبر پختونخوا دوسرے نمبر پر رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردی کے پانچ ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں اکثریت خیبر پختونخوا میں پیش آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھی دہشت گردی کے واقعات کی تعداد تشویشناک رہی، جبکہ دیگر صوبوں میں ایسے واقعات نہ ہونے کے برابر تھے۔ سال 2025 کے دوران سکیورٹی فورسز نے ڈھائی ہزار سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے زیادہ واقعات کی بنیادی وجہ دہشت گردوں کے لیے دستیاب سہولت کاری اور سازگار ماحول ہے، جس کا فائدہ اٹھا کر وہ اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خوارج کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اور ریاست دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے مؤقف پر پوری طرح قائم ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق 2021 کے بعد دہشت گردی میں دوبارہ اضافہ دیکھا گیا، اسی سال افغانستان میں تبدیلی آئی اور دوحہ معاہدہ سامنے آیا، جس کے تحت افغان گروہوں نے افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے اور خواتین کی تعلیم یقینی بنانے کے وعدے کیے تھے۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور بھارت سے منسلک دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانے افغانستان میں موجود ہیں، جہاں انہیں منظم اور مضبوط کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف مسلسل قربانیاں دے رہا ہے، جنہیں عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے زور دیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اس پر سنجیدگی سے عملدرآمد ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کا امریکی انخلا سے کوئی تعلق نہیں، تاہم ٹی ٹی پی کی تنظیمی تیاری میں انہیں سہولت دی جاتی ہے، جبکہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارتی سرپرستی شامل ہے۔

Previous Post

ماہی گیری، پھلوں اور ان سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں

Next Post

بنگلادیش ایئر فورس کے سربراہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ

Next Post
ispr

بنگلادیش ایئر فورس کے سربراہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist