تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستانی ایٹمی پروگرام مکمل محفوظ ہے، نشانہ بنانے کی کوئی جرات نہیں کر سکتا

by ویب ڈیسک
جولائی 9, 2025
قوم کی حمایت سے دشمن کو ہر محاذ پر جواب دیا جائے گا
Share on FacebookShare on Twitter

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ اور ناقابلِ تسخیر ہے، اور کوئی بھی ملک اسے نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت ملک کی دفاعی طاقت اور علاقائی توازن کی ضامن ہے، اور یہ ہر قسم کی جارحیت کے خلاف قومی سلامتی کی پختہ علامت ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت کی ریاستی پالیسی کے تحت پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق بھارتی سیاسی قیادت متعدد بار پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر چکی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول ان دہشت گرد نیٹ ورکس کا ماسٹر مائنڈ ہے، جبکہ امریکا، کینیڈا سمیت متعدد ممالک بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو تسلیم کر چکے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششیں منظم سازش کا حصہ ہیں، اور یہ پاکستان کی سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کی ایک مسلسل کوشش ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلام کے نام پر کیے جانے والے دہشت گرد حملوں کو فتنہ خوارج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں جہاد یا قتال کا اختیار صرف ریاست کو حاصل ہے، کسی فرد، تنظیم یا گروہ کو اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "فتنہ الہندوستان” کی اصطلاح ان عناصر کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہیں، اور خاص طور پر بلوچستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ان کے بقول، "خارجی” کی اصطلاح اب پاکستان کی سیکیورٹی اور میڈیا بیانیے کا حصہ بن چکی ہے اور ایسے **مسلح گروہوں کے لیے استعمال ہوتی ہے جو ریاست یا فوج کے خلاف ہتھیار اٹھاتے ہیں۔”

Previous Post

اے این پی کو بڑا سیاسی دھچکا، ثمر ہارون بلور ن لیگ میں شامل

Next Post

حمیرا کی لاش 6 ماہ پرانی ہے، پولیس

Next Post
حمیرا کی لاش 6 ماہ پرانی ہے، پولیس

حمیرا کی لاش 6 ماہ پرانی ہے، پولیس

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist