کراچی کے ضلعی افسران کے لئے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کمپلیکس میں کرائسس کمیونیکیشن اور میڈیا ہینڈلنگ کی تربیت کا انعقاد کیا گیا، اس اعلیٰ سطحی ورکشاپ میں کراچی کے تمام 7 اضلاع کے ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 41 سرکاری افسران کو کرائسس کمیونیکیشن اور مذاکراتی حکمت عملی کے بارے میں تربیت دی گئی۔ گلوبل نیبر ہوڈ فار میڈیا انوویشن (جی این ایم آئی) کی جانب سے کمشنر کراچی ڈویژن کے دفتر کے تعاون سے منعقد کی جانے والی اس تربیت میں سینئر افسران کو میڈیا کی صورتحال سے نمٹنے اور عوامی ہنگامی حالات کے دوران موثر انداز میں بات چیت کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ایڈیشنل کمشنر کراچی ڈویژن سید مہدی شاہ نے آج کے غیر مستحکم ماحول میں ان مہارتوں میں کمال حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا، ” کرائسس کمیونیکیشن کو سیکھے بغیر تنازعات کا پرامن حل تقریبا ناممکن ہے”۔

"مذاکرات کے تناظر میں میڈیا ہینڈلنگ” کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس تربیت میں دو ہاف ڈے سیشن شامل تھے جن میں تھیوری کو پرکٹس دونوں کو شامل رکھا گیا تھا ۔ یہ پروگرام اپریل 2025 میں منعقد ہونے والے جی این ایم آئی کے پہلے سیشن ، موثر میڈیا ہینڈلنگ اینڈ اسٹریٹجک کمیونیکیشن فار پبلک آفیشلز میں شرکا کے دیئے گئے مشوروں سے استفادہ حاصل کر کے ڈیزائن کیا گیا تھا، جس میں مزید ہینڈ آن ، ریئل ٹائم میڈیا انگیجمنٹ کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی گئی ۔

چیف ٹرینر اور جی این ایم آئی اور تار میڈیا کی صدر ناجیہ اشعر نے ہنگامہ صورتحال اور بحرانی کیفیت کے دوران میڈیا بیانیے کے انتظام کے بارے میں ایک انٹرایکٹو سیشن کی قیادت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فوری خبروں کے دور میں، اگر سرکاری افسران بیانیے کو کنٹرول نہیں کرتے ہیں، تو غلط معلومات پھیلیں گی۔ اس موقع پر شرکاء نے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹس ، پریس بیانات اور بات چیت کے نکات تیار کرنے کی مشق کی – وضاحت ، لہجے اور اخلاقی درستگی پر زور دیا۔

شریک ٹرینر اور سینئر صحافی سید مسعود رضا نے کیس بیسڈ سیشن کا انعقاد کیا جس میں عوام کی بے چینی کا جواب دینے کے طریقوں سمیت ہائی پریشر منظرنامے کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے غلط اقدامات کو بہترین طریقوں کے ساتھ موازنہ کیا، اور افسران کو اپنے تجربات شیئر کرنے کا موقع دیا گیا جنہوں نے تنازعات کو کم کرنے اور کامیاب مذاکرات کے اپنے تجربات پیش کئے۔








Discussion about this post