تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں

by ویب ڈیسک
جون 16, 2025
فائنل بارش سے متاثر ہوسکتا ہے
Share on FacebookShare on Twitter

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے قواعد و ضوابط میں اہم اور تاریخی نوعیت کی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے، جن کا مقصد کھیل کو مزید متوازن، دلکش اور محفوظ بنانا ہے۔

ون ڈے میں گیند کے استعمال کا نیا قانون

اب تک ون ڈے میچز میں ہر اینڈ سے الگ نئی گیند استعمال کی جاتی تھی، جو 25 اوورز تک کارآمد رہتی تھی۔
نئے قانون کے مطابق:

 دونوں گیندیں اب 34 اوورز تک استعمال ہوں گی۔
35ویں اوور سے صرف ایک گیند کا انتخاب ہوگا، جو میچ کے اختتام تک چلے گی۔
 اگر میچ 25 اوورز یا اس سے کم کا ہو، تو صرف ایک گیند ہی استعمال کی جائے گی۔

فائدہ؟
بالرز کو ڈیتھ اوورز میں ریورس سوئنگ کا موقع ملے گا، جو نئی گیند کے مسلسل استعمال سے ناپید ہو چکی تھی۔

کنکشن سبسٹیٹیوٹ کے لیے پیشگی فہرست لازمی

اب ہر ٹیم کو ٹاس سے پہلے 5 متبادل کھلاڑیوں کی فہرست جمع کروانی ہوگی، جو کنکشن (دماغی چوٹ) کی صورت میں استعمال کیے جا سکتے ہیں:

  1. ایک بیٹر

  2. ایک آل راؤنڈر

  3. ایک وکٹ کیپر

  4. ایک فاسٹ بولر

  5. ایک اسپنر

.اس سے پہلے سبسٹیٹیوٹ میچ کے دوران تجویز کیے جاتے تھے، مگر اب یہ پیشگی طے ہوں گے۔

آئی سی سی اور میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے باہمی اتفاق سے مشہور ‘بنی ہاپ’ اسٹائل باؤنڈری کیچز کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

 اب یہ شرط ہوگی:

  • اگر فیلڈر باؤنڈری سے باہر جا کر ہوا میں گیند کو چھوتا ہے، تو وہ کیچ غیر قانونی ہوگا۔

  • البتہ اگر وہ پہلے میدان میں گیند کو چھوئے اور پھر باہر جا کر واپس آ کر کیچ مکمل کرے، تو کیچ قانونی تصور ہوگا۔

یہ قانون اکتوبر 2026 سے نافذ ہوگا، لیکن اس کی عکاسی اگلے ہفتے سے پلیئنگ کنڈیشنز میں شروع ہو جائے گی۔

Previous Post

ویمنز ورلڈ کپ 2025: شیڈول جاری

Next Post

ایران، اسرائیل کشیدگی کم کریں، اقوام متحدہ

Next Post
ایران، اسرائیل کشیدگی کم کریں، اقوام متحدہ

ایران، اسرائیل کشیدگی کم کریں، اقوام متحدہ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist