تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

by ویب ڈیسک
دسمبر 31, 2025
قومی کھلاڑیوں کا عزم: کرکٹ ہمیشہ باوقار انداز میں کھیلیں گے
Share on FacebookShare on Twitter

عالمی کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے سال 2025 کے لیے اپنی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر جاری کر دی ہے، لیکن حیران کن طور پر اس اعزازی فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی جگہ بنانے میں ناکام رہا، جس نے شائقینِ کرکٹ کو مایوس کر دیا ہے۔ منتخب ٹیم پر نظر ڈالیں تو بھارت اور انگلینڈ کو سب سے زیادہ نمائندگی ملی ہے، جہاں دونوں ممالک کے تین، تین کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے دو کھلاڑی اس فہرست کا حصہ بنے، جبکہ آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقہ کو ایک، ایک کھلاڑی کے ذریعے نمائندگی دی گئی ہے۔ بیٹنگ لائن میں بھارت کے ابھرتے ہوئے اسٹار ابھیشک شرما، انگلینڈ کے جارح اوپنر فل سالٹ اور تجربہ کار جوز بٹلر شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے پاور ہٹر نکلوس پوران اور جنوبی افریقہ کے نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریوس کو بھی شاندار کارکردگی کے باعث منتخب کیا گیا ہے۔آل راؤنڈ اور باؤلنگ شعبے میں آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ، انگلینڈ کے سیم کرن اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ بولنگ اٹیک میں افغانستان کے اسپنر نور احمد، بھارت کے ورن چکرورتھی اور فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے اس معتبر انتخاب میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی عدم موجودگی نے ایک بار پھر قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور تسلسل پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، اور شائقین کو مستقبل کے لیے سنجیدہ غور و فکر پر مجبور کر دیا ہے۔

capture

Previous Post

بھارتیوں کی غیر قانونی ہجرت پر امریکا کا سخت پیغام،

Next Post

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کومہ میں چلے گئے

Next Post
damien martyn

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کومہ میں چلے گئے

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist