تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 10،10 سال قید کی سزا

by ویب ڈیسک
دسمبر 20, 2025
خواتین کو وراثت میں حق دینے کی حمایت پر خاتون پولیس افسر کی پذیرائی
Share on FacebookShare on Twitter

توشہ خانہ ٹو کیس میں احتساب عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی  اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طویل قید کی سزا سنا دی ہے،۔ قومی احتساب بیورو نے 13 جولائی 2024 کو اس مقدمے کے سلسلے میں دونوں ملزمان کو اڈیالہ جیل سے گرفتار کیا تھا، جہاں وہ مجموعی طور پر 37 روز تک نیب کی تحویل میں رہے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد نیب نے 20 اگست کو احتساب عدالت میں توشہ خانہ ٹو کیس کا باضابطہ ریفرنس دائر کیا تھا۔ آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قائم عدالت میں اس مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کے 342 کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں جبکہ فریقین کے حتمی دلائل بھی مکمل کیے جا چکے تھے۔ یاد رہے کہ اس کیس کی آخری باقاعدہ سماعت 16 اکتوبر کو ہوئی تھی، جس کے بعد مختلف وجوہات کی بنا پر سماعت تین مرتبہ ملتوی ہوتی رہی۔ آج کی کارروائی میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دو مختلف دفعات کے تحت سزا سنائی۔ ایک دفعہ میں دونوں کو دس، دس سال قید جبکہ دوسری دفعہ کے تحت سات، سات سال قید کی سزا دی گئی، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر دونوں کی سزا سترہ، سترہ سال بنتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے دونوں ملزمان پر مجموعی طور پر ایک کروڑ چونسٹھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

Previous Post

بھارتی آبی جارحیت پر پاکستان کا بھارت سے باضابطہ رابطہ، وضاحت طلب

Next Post

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا سسٹم داخل

Next Post
اسلام آباد میں طوفانی بارش سے اموات

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا سسٹم داخل

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist