لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کو جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کا آٹھ دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ گزشتہ روز پولیس نے زمان پارک سے گرفتار کیے گئے شاہ ریز خان کو عدالت میں پیش کیا اور ایک ماہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ تاہم ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اس کی مخالفت کی، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور بعدازاں پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ یاد رہے کہ علیمہ خان نے گزشتہ روز الزام لگایا تھا کہ چار مسلح افراد نے ان کے بیٹے کو اغوا کیا ہے۔ تاہم پولیس نے بعد میں وضاحت کی کہ شاہ ریز کو 9 مئی کے مقدمات میں باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔








Discussion about this post