دنیا کی سب سے مقبول کرپٹو کرنسی، بِٹ کوائن، نے پیر کے روز تاریخ رقم کر دی ، قیمت نے پہلی بار 1 لاکھ 21 ہزار 207 امریکی ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھو لیا، جسے کرپٹو انڈسٹری کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ لمحوں بعد معمولی کمی کے ساتھ یہ 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 21 ہزار 15 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔
پالیسی کامیابیوں کی امیدیں، قیمتوں کو بلند کر گئیں
برطانوی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سرمایہ کاروں کی نظریں اس ہفتے امریکی ایوانِ نمائندگان میں ہونے والی اُس بحث پر مرکوز ہیں، جس میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کے قواعد و ضوابط کو قانونی شکل دی جائے گی۔ یہ قانون سازی عرصہ دراز سے زیر التوا تھی، اور اب امکان ہے کہ کرپٹو انڈسٹری کے لیے ایک مستحکم پالیسی فریم ورک فراہم کرے گی۔
ٹرمپ کا کرپٹو وِژن
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کرپٹو کی حمایت میں سامنے آ چکے ہیں، اور خود کو ’کرپٹو صدر‘ قرار دے چکے ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر پالیسی سازوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرپٹو انڈسٹری کے لیے سازگار قوانین متعارف کروائیں۔

مثبت عوامل کی لہر
تجزیہ کار ٹونی سائکمور کا کہنا ہے کہ بِٹ کوائن کو اس وقت کئی مثبت عوامل کا سامنا ہے، جن میں:
-
ادارہ جاتی سرمایہ کاری میں اضافہ
-
منافع بخش رجحان کی توقعات
-
ٹرمپ کی جانب سے پالیسی حمایت
ان تمام عوامل نے مل کر قیمتوں میں تیز رفتاری پیدا کی ہے۔ سائکمور کے مطابق، "یہ اضافہ بہت مضبوط رہا ہے۔ یہ باآسانی 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر تک جا سکتا ہے۔”
کرپٹو مارکیٹ میں مجموعی جوش
سال 2025 کے آغاز سے اب تک بِٹ کوائن 29 فیصد سے زائد اضافہ دکھا چکا ہے۔ اس تیزی نے دیگر کرپٹو کرنسیز کو بھی متاثر کیا ہے:
-
ایتھریم: 5 ماہ کی بلند ترین سطح 3,050 ڈالر پر پہنچا
-
ایکس آر پی اور سولانا: 3 فیصد اضافہ
-
کل کرپٹو مارکیٹ کی مالیت: تقریباً 3.078 ٹریلین ڈالر
واشنگٹن میں ’کرپٹو ویک‘
امریکی دارالحکومت واشنگٹن نے جولائی کے تیسرے ہفتے کو باضابطہ طور پر "کرپٹو ویک” قرار دیا ہے۔ اس دوران:
-
جیئنیئس ایکٹ
-
کلیریٹی ایکٹ
-
اینٹی-CBDC سرویلنس اسٹیٹ ایکٹ
جیسے اہم بلز پر ووٹنگ ہو گی۔ ان میں سب سے نمایاں جیئنیئس ایکٹ ہے، جو اسٹیبل کوائنز کے لیے وفاقی سطح کے قواعد طے کرے گا۔
ایشیائی مارکیٹس کا ردِعمل
ادھر ہانگ کانگ میں کرپٹو ای ٹی ایفز کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی:
-
چائنا AMC، ہارویسٹ اور بوسیرا کی جانب سے جاری کردہ بِٹ کوائن اسپاٹ ای ٹی ایفز نے نئی بلندیاں چھوئیں
-
انہی اداروں کے ایتھریم ای ٹی ایفز میں تقریباً 2 فیصد اضافہ دیکھا گیا







Discussion about this post