تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا عالمی اعتراف

by ویب ڈیسک
اگست 21, 2025
دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی پاکستان اور بلوچستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف
Share on FacebookShare on Twitter

ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔ معروف عالمی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے اپنی تازہ رپورٹ میں فیلڈ مارشل کو ’’مردِ آہن‘‘ قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جنوبی ایشیا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ وہ مضبوط اعصاب کے مالک، نظم و ضبط کے پابند اور سخت فیصلے لینے کی بھرپور صلاحیت رکھنے والے پیشہ ور سپاہ سالار ہیں۔ واشنگٹن ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سیاست یا خودنمائی میں دلچسپی نہیں رکھتے، تاہم پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان کی عوامی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ یہی خصوصیات انہیں صدر ٹرمپ کے لیے ایک فطری شراکت دار بناتی ہیں۔ عالمی جریدے کے مطابق بھارت سے بگڑتے تعلقات کے تناظر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

صدر ٹرمپ کی مداخلت پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی عمل میں آئی، پاکستان نے شکریہ ادا کیا جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ثالثی سے انکار کیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افغانستان اور ایران سے لاحق خطرات کے تناظر میں عملی حکمتِ عملی وضع کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی کے حامی ہیں اور انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ واشنگٹن ٹائمز نے یہ بھی لکھا کہ پاکستان نے کابل ایئرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کیا، جس پر صدر ٹرمپ نے پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا۔ جریدے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے سرگرم ہے۔

Previous Post

فیلڈ مارشل نےکوئی انٹرویو نہیں دیا، پی ٹی آئی اور معافی کاذکر نہیں ہوا

Next Post

پاکستان اور چین کا ہر سطح پر تعاون بڑھانے اور ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

Next Post
پاکستان اور چین کا ہر سطح پر تعاون بڑھانے اور  ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

پاکستان اور چین کا ہر سطح پر تعاون بڑھانے اور ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist