تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، بین الاقوامی جریدہ

by ویب ڈیسک
اگست 4, 2025
پاکستان عالمی معدنی معیشت میں رہنما کے طورپر ابھرنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف
Share on FacebookShare on Twitter

بین الاقوامی شہرت یافتہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے 3 اگست کو شائع ہونے والے اپنے خصوصی مضمون میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں سفارتی توازن کے نئے معمار کے طور پر سراہا ہے۔ دی اکانومسٹ کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر پاک-امریکہ تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جا چکے ہیں۔ 18 جون کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی نجی ملاقات کو عالمی سفارتکاری میں ایک فیصلہ کن موڑ قرار دیا جا رہا ہے ۔یہ محض ایک ملاقات نہیں، بلکہ نئی عالمی حکمت عملی کا آغاز تھی۔اسی تناظر میں امریکا نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر کے اسے "مردہ معیشت” قرار دیا، جبکہ پاکستان کے لیے صرف 19 فیصد ٹیرف کے ساتھ ایک تاریخی تجارتی معاہدے کی راہ ہموار کی گئی۔ تجزیہ کار اسے واشنگٹن کی جنوبی ایشیائی پالیسی میں ایک بڑی اور بنیادی تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔ دی اکانومسٹ کے مطابق، امریکا دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو نہ صرف تسلیم کر رہا ہے بلکہ داعش کے خلاف آپریشنز میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے، بکتر بند گاڑیاں اور نائٹ وژن آلات دینے پر غور کر رہا ہے۔

امریکی پالیسی ساز پہلی بار بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں  ،ایک ایسی پیش رفت جو دہائیوں بعد دیکھنے میں آ رہی ہے۔ عالمی سفارت کار، سرمایہ کار اور پالیسی ساز براہِ راست فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطے میں ہیں۔ ان کی متوازن اور بالغ نظر حکمتِ عملی نے چین اور خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو استحکام بخشا ہے۔ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ان کی قائدانہ صلاحیتیں عوام اور عالمی برادری دونوں میں مقبولیت کی نئی بلندیوں پر پہنچی ہیں۔ دی اکانومسٹ مزید لکھتا ہے کہ عالمی دباؤ اور مصلحتوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے فیلڈ مارشل نے جرأت مندانہ فیصلے کیے اور بھارت کے خلاف بھرپور سفارتی اور عسکری جواب دے کر پاکستان کے وقار کو بلند کیا۔ صدر ٹرمپ کے قریبی حلقے اب پاکستان کے کرپٹو اور مائننگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے خواہاں نظر آتے ہیں,  یہ پاکستان پر اعتماد کی نئی علامت ہے۔آج پاکستان کی خارجہ پالیسی میں جو وقار، بصیرت اور جرأت نظر آتی ہے، وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کا عکاس ہے۔ ان کی موجودگی میں پاکستان صرف ایک ملک نہیں بلکہ خطے کی ایک ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر دنیا کے نقشے پر اُبھر رہا ہے۔

Previous Post

’’دل سے پاکستان‘‘ — یومِ آزادی پر آئی ایس پی آر کا جوش و جذبے سے بھرپور نغمہ

Next Post

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے

Next Post
بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے باز رہے

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist