تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

حکومت کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

by ویب ڈیسک
مئی 20, 2025
جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے، ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے، آرمی چیف
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار فتح اور دشمن کے منصوبوں کو خاک میں ملانے پر دلی مبارکباد دی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے اور ملک کی سلامتی کی حفاظت کے لیے اعلیٰ حکمت عملی اور بے مثال قیادت کے اعتراف میں، جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے منصب پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان نے اپنی تاریخ کے انتہائی کٹھن اور آزمائشی لمحات کا سامنا کیا۔ 6 اور 7 مئی 2025 کی رات بھارت نے بلا اشتعال اور بلا جواز پاکستان پر جارحیت کی، جس میں بے گناہ شہری، خواتین اور بچے نشانے پر آئے۔ دشمن کی اس سفاکانہ کارروائی کا مقصد پاکستان کی خود مختاری اور سرحدی سالمیت کو نقصان پہنچانا تھا، مگر پاک فوج نے اپنے جذبہ حب الوطنی اور غیرمعمولی جرأت سے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا۔ وفاقی کابینہ نے اتفاق رائے سے قرار دیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اپنی دلیری، حکمت عملی اور قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے پاک فوج کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا۔ ان کی بے مثال قیادت نے پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی فتح سے ہمکنار کیا اور دشمن کے مقابلے میں بہادری و جرات کی نئی مثال قائم کی۔ وزیراعظم کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعلیٰ ترین عہدے پر ترقی دینے کی تجویز وفاقی کابینہ نے باقاعدہ منظور کرلی، اور اس فیصلے سے ملک کی خود مختاری اور سلامتی کی حفاظت کے عزم کو مزید تقویت ملی۔ اس کے علاوہ، وزیراعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے انہیں اس تاریخی فیصلے سے آگاہ کیا اور اعتماد میں لیا۔ وفاقی کابینہ نے ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا تاکہ ان کی قیمتی خدمات سے افواج پاکستان بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ مزید برآں، وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران افواج پاکستان کے تمام افسران و جوان، غازیان، شہداء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو ان کی شجاعت، قربانیوں اور گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ سرکاری اعزازات سے نوازا جائے گا، تاکہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں۔

Previous Post

بھارتی سازش ناکام، پاکستان کی کرکٹ ڈپلومیسی کامیاب

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist