وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب دریائے سندھ میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ دریائے سندھ کے گرد تمام بند اور نہری نظام کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ کو وزیر آبپاشی جام خان شورو نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ:
-
گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 83 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔
-
سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 13 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 59 ہزار کیوسک ہے۔
-
کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 64 ہزار جبکہ اخراج 2 لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے۔
وزیر آبپاشی نے بتایا کہ اس وقت تینوں بیراجوں کی صورتِ حال قابو میں ہے اور نظام بہتر طور پر چل رہا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ:
"تمام متعلقہ محکمے اور انتظامیہ مکمل الرٹ رہیں۔ صوبائی وزراء ذاتی طور پر تمام اقدامات کی نگرانی کریں اور کسی بھی غفلت یا سستی کی گنجائش نہ چھوڑی جائے۔”
انہوں نے دریا کے کناروں اور کچے کے علاقوں میں رہنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔







Discussion about this post