تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

27ویں آئینی ترمیم پر سینیئرز وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

by ویب ڈیسک
نومبر 10, 2025
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریبِ حلف برداری ہفتے کو ہوگی
Share on FacebookShare on Twitter

ستائیسیویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ملک کے سینیئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک اہم اور غیر معمولی خط لکھا ہے، جس میں سپریم کورٹ سے اس آئینی پیش رفت پر باضابطہ ردعمل دینے اور فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط پر دستخط کرنے والوں میں جسٹس (ر) مشیر عالم، مخدوم علی خان، منیر اے ملک، عابد زبیری، جسٹس (ر) ندیم اختر، اکرم شیخ، انور منصور، علی احمد کرد، خواجہ احمد حسین اور صلاح الدین احمد جیسے ممتاز قانونی ماہرین شامل ہیں۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ خط غیر معمولی حالات میں لکھا جا رہا ہے، کیونکہ سپریم کورٹ اپنی تاریخ کے سب سے بڑے چیلنج سے دوچار ہے۔ ان کے مطابق، ملک کی کسی سول یا فوجی حکومت کو کبھی بھی سپریم کورٹ کو اپنا ماتحت ادارہ بنانے میں کامیابی نہیں ملی، لیکن موجودہ حالات میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایسی کوشش واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔سینیئر وکلا اور سابق ججز نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ آئین میں ترمیم کے اس عمل پر سپریم کورٹ کو بطور ادارہ اپنا موقف پیش کرنا چاہیے، کیونکہ عدالتِ عظمیٰ کے پاس آئینی ترامیم کے بارے میں اپنا اِن پٹ دینے کا مکمل اختیار موجود ہے۔

انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ فل کورٹ میٹنگ بلا کر سپریم کورٹ کے جج صاحبان کو اس آئینی معاملے پر مشاورت کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں، تاکہ ادارے کی خودمختاری اور آئینی توازن برقرار رکھا جا سکے۔ خط کے آخر میں لکھا گیا ہے کہ اگر چیف جسٹس بھی اس بات سے متفق ہیں کہ یہ آئینی ترمیم عدلیہ کی خودمختاری پر اثرانداز ہونے کی پہلی سنجیدہ کوشش ہے، تو پھر سپریم کورٹ کا ردعمل دینا نہ صرف اس کا حق بلکہ اس کی آئینی ذمہ داری بھی ہے۔

Previous Post

امریکی سینیٹ کی ’شٹ ڈاؤن‘ ختم کرنے کی جانب اہم پیش رفت

Next Post

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دے دی

Next Post
قومی اسمبلی کا اجلاس، شہباز شریف کا سیکریٹری داخلہ کو خط

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دے دی

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist